Maktaba Wahhabi

368 - 402
کرتے ہوئے ملک کو درپیش سنگین بحرانوں کا مقابلہ کرنے اور عوام میں قومی سلامتی،نظریۂ پاکستان اور اسلامی اقدار کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کے لیے ملک گیر تحریکِ استحکامِ پاکستان چلانے کا اعلان کیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ امیر محترم کا یہ اعلان اور پیغام وقت کی اہم آواز ہے،جسے علما و کارکنانِ جمعیت کو ملک کے ہر مقام پر پھیلا دینا چاہیے اور اسے سیمینارز،کنونشنز اور ریلیوں کے ذریعے ایسا عام کر دینا چاہیے کہ ملک کا ہر فرد اسے نہ صرف اولین حیثیت دے،بلکہ نصب العین بنائے۔امیر محترم نے قادیانیوں کو اقلیت قرار دینے کے فیصلے میں کسی ترمیم یا امتناع قادیانیت آرڈیننس میں تبدیلی کرنے والے سازشی عنصر کی پرزور مذمت کی۔ کانفرنس کی شان و شوکت اور کامیابی میں ناظمِ کانفرنس مولانا عبدالرشید حجازی کے ملک گیر روابط اور شب و روز کی تگ و تاز قابلِ ستایش ہے۔مرکزی جمعیت اہلِ حدیث ضلع لاہور کی طرف سے شہر اور قرب و جوار میں کانفرنس کے اشتہارات،بینرز اور بڑے بڑے بورڈ،وال چاکنگ وغیرہ کی پروپیگنڈا مہم کا دائرہ کار کئی ایک منظم جماعتوں سے بھی زیادہ تھا۔ مرکزی دفتر کے تمام شعبوں سے وابستگان کی کارکردگی اور جماعتی ترجمان ’’اہلِ حدیث‘‘ کی ہفتوں پہلے سے ولولہ انگیز نگارشات سے ضلعی جمعیتوں میں خوب تیاری و بیداری پیدا ہوئی۔میڈیا سیل کے سربراہ رانا تنویر قاسم کی محنت کا اندازہ قومی اخبارات میں کانفرنس کی کوریج اور تفصیلی و ضروری رپورٹنگ سے واضح تھا۔ان تمام امور کی انجام دہی میں محترم پروفیسر عبدالرحمان لدھیانوی،جناب امتیاز احمد مجاہد ایڈوکیٹ اور جناب رانا محمد شفیق خان پسروری اور رانا نصراﷲ خان جیسے تجربہ کار
Flag Counter