Maktaba Wahhabi

365 - 402
کی تجربہ گاہ بنا دیکھا ہے۔غرض کہ اسلامی فلاحی اور جمہوری ریاست کے بڑے مقصد کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ یہ واضح حقیقت ہے کہ ملک کے دولخت ہو جانے کے بڑے سانحے سے ہم نے کوئی عبرت حاصل نہیں کی۔امن و امان کی ناگفتہ بہ حالت یہ ہے کہ کسی کی جان و مال اور عزت و آبرو محفوظ نہیں۔روشن خیالی کے نام پر فحاشی و انار کی اور بے حیائی پھیلائی جا رہی ہے۔ امریکا،بھارت اور افغانستان پر واضح کر دیا جائے کہ ان کی ریشہ دوانیاں ہم بخوبی جانتے ہیں،مگر ان کے سدِ باب کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ ہم اپنے اندرونی خلفشار کو دور کریں۔بلوچستان کے کشیدہ حالات اور دہشت گردوں اور بھارتی ایجنٹوں سے نپٹنے کے لیے افواجِ پاکستان اور حکومتی حلقے باہم ملک کر ایسے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائیں،جن سے اندرونی و بیرونی سازشیں نہ صرف بے نقاب ہوں،بلکہ ان کا سختی سے قلع قمع کرنے کی تدابیر بروئے کار لائی جائیں۔اندرونِ ملک وحدتِ ملی اور یگانگت کی فضائیں پیدا کرنے کے لیے واحد راستہ اور طریقہ رشتۂ اسلام کو اجاگر کرنا ہے،جس کے لیے تمام تر حکومتی وسائل استعمال میں لا کر قابلِ اصلاح لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔بلوچی و سندھی اور پنجابی و سرحدی تعصبات اور مذہبی تفریقات و اختلافات کو یکسر فراموش کیا جائے اور اتحاد بین المسلمین ہی نہیں،بلکہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔ ٭٭٭
Flag Counter