Maktaba Wahhabi

364 - 402
اردو اور پنجابی کے اشعار کے ذریعے جہادی روح سامعین میں ایسے پھونک دی کہ ہر طرف پر مسرت سماں بندھ گیا۔نعروں کی للکار سے شرکائے کانفرنس کے جذبات و احساسات کا کمال اظہار ہو رہا تھا۔رات گئے تک ان کی تقریر دل پذیر کا تسلسل جاری رہا۔ قارئین محترم! 6 ستمبر گزر گیا۔تاریخ پر نظر دوڑائیں تو کیا ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ گذشتہ برسوں کے گزرنے پر ہم نے کیا ترقی کی ہے؟ ملک کا آدھا حصہ گنوانے کے بعد آج بقیہ پاکستان کو کیا کیا خطرات لاحق ہیں اور اس کی سالمیت کے خلاف کیا کیا سازشیں رونما ہو رہی ہیں ؟ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان دنیائے اسلام کی واحد ایٹمی طاقت ہے۔ہماری افواج جدید اسلحہ اور فوجی ساز و سامان سے لیس ہیں۔چھوٹے ہتھیاروں سے لے کر اڑھائی ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والے میزائل اور جدید بکتر بند گاڑیاں،جدید لڑاکا طیارے اور جدید ترین آبدوزیں اندرونِ ملک تیار کی جا رہی ہیں،لیکن اس سب کچھ کے باوجود دشمن اب بھی ہماری یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے لیے پر تول رہا ہے،وہ مختلف بہانوں سے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ کبھی پاکستان کو مزا چکھانے کی بات کی جاتی ہے اور کبھی دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام لگایا جاتا ہے،کبھی پاکستان میں قوم پرستی کے تاثر کو ابھارا جاتا ہے اور کبھی فرقہ پرستی کو ہوا دے کر ہماری اندرونی سلامتی و یکجہتی کو تباہ کرنے کے منصوبے بنائے جاتے ہیں،لیکن زیادہ تر قصور وار ہم خود ہیں،کیوں کہ پاکستان کی نظریاتی اساس کلمہ ’’لا إلہ إلا اللّٰہ محمد رسول اللّٰہ ‘‘ سے مسلسل اغماض برتا گیا۔قائد کے یہ ارشاد کہ ’’ہم پاکستان کو اسلام کی تجربہ گاہ بنائیں گے‘‘ کو فراموش کر کے اقتدار
Flag Counter