Maktaba Wahhabi

362 - 402
کی حفاظت اور سکیورٹی کے سلسلے کے شبان اہلِ حدیث کے کارناموں کا اور شہری دفاع کی تنظیم کے ساتھ مل کر شبان کی خدمات اور کار گزاریوں کا ذکر کیا۔علاوہ ازیں مسلک کی دعوت و تبلیغ کے لیے تگ و تاز اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں سرگرمیوں سے سامعین کو آگاہ کیا۔ اب کانفرنس کے روحِ رواں مقرر سید ابوبکر غزنوی نعرہ ہائے تکبیر کی گونج میں مائیک پر تشریف لائے،انھوں نے حمد و ثنا کے بعد 65ء کی جنگ کے بارے میں کچھ ایسے فصیح و بلیغ انداز میں خطاب کا آغاز کیا کہ مجمع جھوم جھوم گیا۔ان کی خطابت کی جولانیوں اور بیان و کلام کے زیر و بم سے عجب سماں بندھ گیا۔ سید صاحب نے فرمایا کہ آج کا دن 6 ستمبر،وہ دن ہے جو قوم میں ایک نئی امنگ پیدا کرتا ہے اور یہ دن دشمن کی قبیح سازشوں کی بھی نشان دہی کرتا ہے کہ کس طرح اس نے ایک آزاد ملک کی آزادی کو سلب کرنے کی ناپاک سازش کی تھی۔ہم نے مال و منال کی بہت سی قربانیاں دے کر اپنے لیے ایک الگ اور آزاد مملکت حاصل کی تھی۔ ناجانے دشمن اپنے ایڈونچر سے قبل یہ کیوں بھول گیا کہ یہ وہی قوم ہے جو اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کٹ مرنے سے بھی دریغ نہیں کرتی۔جارح دشمن اپنی طاقت کے نشے میں اس قدر مخمور تھا کہ اس نے ایک خود مختار قوم کی سالمیت کو روندنے اور 6 ستمبر کی ’’ٹی بریک‘‘ دن کے گیارہ بجے جم خانہ کلب لاہور میں کرنے کا پلان بنایا۔ناجانے دشمن کی اس ’’ٹی بریک‘‘ کا مینو کیا تھا،لیکن جب ہماری قوم کے شیر دل سپوتوں نے جارحیت پسند دشمن کو للکارا تو وہ لاہور اور لاہور کے جم خانہ کلب کو کیا یاد رکھتا،وہ تو اپنے علاقے ’’کھیم کرن‘‘ (قصور سے اگلا اسٹیشن) سے بھی بھاگ نکلا اور
Flag Counter