Maktaba Wahhabi

314 - 402
عبدالکریم حفظہ اللہ نے ’’نفاذِ اسلام کارواں ‘‘ کا پروگرام شروع کیا ہے،جس کا آغاز 4 مارچ اتوار کے روز فیصل آباد سے کیا گیا اور توقع سے زیادہ اسے کامیاب قرار دیا جا سکتا ہے۔اگرچہ مرکزی امیر اور ناظمِ اعلیٰ فیصل آباد میں بوجوہ تشریف نہ لا سکے،مگر راقم الحروف اور اہلِ حدیث یوتھ فورس کے مرکزی راہنماؤں جناب ذاکر الرحمان،حافظ عرفان تبسم اور ان کے رفقا کے علاوہ سرحد جمعیت کے قائد مولانا فضل الرحمان مدنی اور وہاڑی سے مولانا حافظ محمد ادریس ضیا،قاری محمد حنیف بھٹی،حافظ عبدالرحمان آزاد کی قیادت میں بیرون امین پور بازار سے یہ کارواں روانہ ہو کر کچہری بازار میں داخل ہوا اور چوک گھنٹہ گھر کا چکر لگا کر ریل بازار سے ہوتا ہوا شیخوپورہ روڈ کی جانب سے لاہور کو رواں دواں تھا۔ اس کارواں میں ایک سو سے زائد موٹر کاریں تھیں۔شیخوپورہ میں مرکزی امیر محترم پروفیسر ساجد میر بھی تشریف لے آئے اور اس طرح ان کی خطابت و قیادت میں رات گئے ناصر باغ لاہور میں یہ کامیاب کارواں اختتام پذیر ہوا۔فیصل آباد کے اہلِ حدیث یوتھ فورس کے ذمہ داران حافظ منظور الٰہی،شیخ محمد عثمان،شیخ محمد اسحاق اور حافظ محمد یونس ربانی کی تگ و تاز اور کاوش قابلِ ستایش ہے۔افسوس اس امر کا ہے کہ مرکزی سطح پر میڈیا سیل کی کما حقہ توجہات نہ ہونے کی وجہ سے پریس میں مناسب اشاعت و کوریج نہ ہو سکی۔امید ہے آیندہ اس طرف مناسب اور بھرپور توجہ دی جائے گی۔ ٭٭٭
Flag Counter