Maktaba Wahhabi

309 - 402
دینے اور نظامِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نفاذ کے سلسلے کی تمام تحریکوں میں علمائے اہلِ حدیث کا عمومی طور پر اور مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کا خصوصی طور پر روشن کردار سب کے سامنے ہے۔سالہا سال سے مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے علما و کارکنان بحمداﷲ امیر محترم سینیٹر علامہ ساجد میر حفظہ اللہ اور ناظم اعلیٰ علامہ عبدالعزیز حنیف کی ولولہ انگیز قیادت و سیادت میں تبلیغ و تعلیمِ دین جیسی خدمات کے ساتھ نظامِ اسلام کے نفاذ اور ملکی سیاسیات کے ہر محاذ پر سرگرم و رواں دواں ہیں۔ چند ہفتے قبل 10 اپریل 2005ء کو جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کی مرکزی شوریٰ کا پرہجوم اور پروقار اجلاس اس بات پر شاہدِ عدل ہے۔ملک کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے ارکانِ شوریٰ نے جس والہانہ انداز سے قائدینِ جمعیت پر اعتماد کا اظہار کیا اور ان کی ملکی و ملی پالیسیوں اور دینی کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کیا،وہ جماعتی تاریخ میں ایک تابناک باب کی حیثیت رکھتا ہے۔حصولِ ملک کی خاطر ہمارے مرحوم اکابر نے جو قربانیاں دیں،پھر تحفظ و استحکامِ پاکستان کے لیے آج تک جن کٹھن مراحل کو دیوانہ وار طے کیا،یقینا مجلسِ شوریٰ کا یہ اجلاس جماعت کے شاندار ماضی اور سنہری روایات کا امین تھا۔ ٭٭٭
Flag Counter