Maktaba Wahhabi

251 - 402
تھوک کا کاروبار کرتے رہے۔آج سے نصف صدی پیشتر جب مقبول روڈ پر ٹیکسٹائل یونٹ لگنے کا آغاز ہوا تو دونوں بھائیوں نے یونائٹڈ ٹیکسٹائل ملز کے نام سے فیکٹری لگائی،انہی دنوں حاجی عبدالغفور مرحوم اور حاجی بشیر احمد نے ستارہ ٹیکسٹائلز،شیخ آفتاب احمد برادران نے الہلال ٹیکسٹائلز،شیخ محمد آصف اور شیخ محمد عارف کے والد مرحوم حاجی بشیر احمد (پٹی والے) نے فائیو سٹار ٹیکسٹائلز،حاجی محمد داود نے داود ٹیکسٹائلز اور صوفی احمد دین بشیر احمد نے انصاف ٹیکسٹائل پرنٹ لگائیں۔اس لحاظ سے فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کے عظیم شعبے کے بانیوں میں حاجی غلام محمد مرحوم کا شمار ہوتا ہے۔دو عشرے ہوئے،انھوں نے کھرڑیانوالہ جڑانوالہ روڈ پر کوثر گروپ کے نام سے ایکسپورٹ کے بڑے یونٹ قائم کیے۔حاجی عبدالمجید کی بسم اﷲ ٹیکسٹائل اور حاجی مختار احمد کے ابراہیم گروپ وغیرہ یہ تمام صنعتی ادارے فیصل آباد کی پہچان بن گئے،جن کی بنا پر فیصل آباد بلاشبہہ پاکستان کا مانچسٹر کہلاتا ہے۔ فیصل آباد کی ان بڑھتی ہوئی تجارتی و صنعتی ترقیوں کے سبب جب چیمبر آف کامرس کا قیام عمل میں لایا گیا تو اس کی بنیاد میں بھی حاجی غلام محمد کی کاوشوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔چیمبر کے ابتدائی اور مشکلات کے دور میں تعلیم یافتہ صنعتکار نوجوان سید نذر حسن شاہ مرحوم حاجی غلام محمد ہی کی دریافت تھی،جنھیں چیمبر کا صدر منتخب کروانے اور ان کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کرنے میں حاجی صاحب کی توجہات کا بڑا دخل ہے۔ان وجوہات کی بنا پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے بانیوں میں حاجی صاحب سرفہرست ہیں،جنھیں ستارہ برادران حاجی عبدالغفور،حاجی بشیر احمد اور دوسرے صنعتکاروں اور تاجروں کا ہمیشہ اعتماد و تعاون حاصل رہا۔ان حضرات کی تگ و تاز ہی کے اثرات ہیں کہ آج فیصل آباد چیمبر کا تجارتی حلقوں،بلکہ
Flag Counter