Maktaba Wahhabi

197 - 402
انکسار و خاکساری کمال درجے کی تھی۔عام سے سادہ لباس میں ملبوس انھیں دیکھ کر ہر گز معلوم نہ ہوتا کہ یہ اتنے بڑے عالمِ دین ہیں۔ان کی زندگی درویشی و گوشہ نشینی میں بسر ہوئی۔بالآخر چند دنوں کی علالت کے بعد اﷲ کو پیارے ہو گئے۔إنا اللّٰہ وإنا إلیہ راجعون۔ ان کی وصیت کے مطابق نمازِ جنازہ ڈاکٹر فضل الٰہی نے پڑھائی،جس میں قرب و جوار کے بیشتر اضلاع سے علما و صلحا اور طلبہ و تاجر طبقے نے کثیر تعداد میں شمولیت کی۔فیصل آباد سے مولانا حافظ مسعود عالم،مولانا حافظ محمد شریف،مولانا ارشاد الحق اثری اور مولانا نجیب اﷲ نے بھی شرکت کی۔ ان سطور کے ذریعے مرحومین کی اولاد و احفاد سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ ان کی بشری لغزشوں سے درگزر فرما کر جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین و احباب کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔ ٭٭٭
Flag Counter