Maktaba Wahhabi

179 - 402
عرصے سے قاری صاحب کی شفقت ہمیں حاصل رہی۔ان سے آخری ملاقات چوہدری ظفر اﷲ پرنسپل جامعہ ابی بکر کے جنازے پر ہوئی تھی۔مولانا حافظ مسعود عالم،حافظ محمد شریف،مولانا عتیق اﷲ ستیانہ بنگلہ اور حاجی غلام رسول ہمارے رفقا تھے۔کئی ماہ سے قاری صاحب کی علالت کی خبریں آنے جانے والوں کے ذریعے معلوم ہوتی رہیں،لیکن افسوس کہ مزید ملاقات قدرت کو منظور نہ تھی۔حال ہی میں مولانا عبدالرشید حجازی تبلیغی پروگرام کے سلسلے میں کراچی گئے تو انھوں نے واپسی پر بتایا کہ قاری صاحب کی تیمار داری کی تھی،وہ اس بندۂ عاجز کی خیر خیریت پوچھ رہے تھے اور دعائیں دیتے تھے۔اب ہم ان کے لیے دعا گو ہیں کہ اﷲ تعالیٰ ان کی بشری لغزشوں سے درگزر فرما کر انھیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور اہل و عیال،پسماندگان،احباب اور شاگردوں کو صبر و حوصلے کی توفیق بخشے۔آمین ثم آمین ٭٭٭
Flag Counter