Maktaba Wahhabi

57 - 116
والسلف الصالح وأخاف أن لایصعد لہ عمل إلی السماء حتی یحبھم جمیعاً ویکون قلبہ سلیما ‘‘ (الشفاء) ’’جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی اچھی تعریف کرتا ہے وہ نفاق سے بری الذمہ ہے۔ اور جو ان میں سے کسی ایک کی تنقیص کرتا ہے وہ بدعتی ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور سلف صالحین کے طریقہ کے مخالف ہے۔ مجھے خطرہ ہے کہ اس کا کوئی عمل اس وقت تک آسمان پر نہیں جائے گا جب تک وہ سب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت نہ کرے اور اس کا دل صحابہ کے بغض سے بچا ہوا نہ ہو۔ ‘‘ بلکہ انہوں نے حضرت سھل رحمہ اللہ بن عبداللہ تستری سے یہ بھی نقل کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا : ’’لم یؤمن بالرسول من لم یؤقرأصحابہ‘‘ جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم کی تعظیم وتوقیر نہیں کرتا ہے اس کا آپ پر ایمان ہی نہیں ۔ (الشفاء) اسی ضمن میں انہوں نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی تعریف وتحسین بیان کی بلکہ علامہ الخفاجی رحمہ اللہ نے اس کی شرح میں یہ بھی نقل کیا کہ: من یکن یطعن فی معاویۃ فذاک کلب من کلاب الھاویۃ جو حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ پر طعن کرے وہ جہنم کے کتوں میں سے ایک کتا ہے۔ (نسیم الریاض ص 430 ج 3) بریلوی مکتب فکر کے مجدد احمد رضا خاں بریلوی صاحب نے بھی احکام شریعت ص 123میں علامہ خفاجی رحمہ اللہ کے حوالہ سے یہ قول نقل کیا ہے۔ حضرت شیخ عبدالقادر رحمہ اللہ جیلانی کا فرمان حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی المتوفی 561ھ اپنی معروف کتاب غنیۃ الطالبین میں خلفائے راشدین کا ذکر کرنے کے بعد لکھتے ہیں : وأما قتالہ رضی اللّٰہ عنہ لطلحۃ والزبیر وعائشۃ ومعاویۃ فقد نص الإمام أحمد رحمہ اللّٰہ الإمساک عن ذلک وجمیع ماشجربینھم من منازعۃ ومنافرۃ وخصومۃ لان اللّٰہ
Flag Counter