Maktaba Wahhabi

مشاجرات صحابہ اور سلف کا مؤقف

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ علوم الاثریہ، فیصل آباد

سال شائع: 2002ء

امام محمد بن الحسین الآجری رحمہ اللہ کا فرمان امام ابو بکرمحمد بن الحسین بن عبداللہ آجری المتوفی 360ھ نے اپنی معروف کتاب ’’کتاب الشریعۃ‘‘ میں 257 باب یہی قائم کیا ہے۔ ’’باب ذکر الکف عما شجربین أصحاب رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ورحمۃ اللّٰہ علیھم أجمعین‘‘کہ یہ باب اس کے متعلق ہے کہ صحابہ کرام کے درمیان ہونے والے اختلافات سے گریز کیا جائے اللہ تعالیٰ کی ان سب پر رحمتیں ہوں ۔ ‘‘امام آجری نے اس باب میں بڑی تفصیل سے بحث کی ہے اور اپنے اس موقف پر بہت سے دلائل ذکر کئے ہیں جو دس صفحات پر مشتمل ہیں ۔ ان دلائل سے قطع نظر ہم یہاں صرف ان کے موقف کا خلاصہ پیش کرنے پر اکتفا کرتے ہیں ۔ چنانچہ فرماتے ہیں: ’’فضائل صحابہ کرام رضی اللہ عنہم و اہل بیت کے سلسلے میں جو کچھ ہم نے لکھا ہے اس پر غور وفکر کرنے والے پر لازم ہے کہ وہ ان سب سے محبت کرے ان کے بارے میں رحمت اور بخشش کی دعاء کرے اوران کی محبت کو اللہ کے ہاں اپنے لئے وسیلہ بنائے، ان کے مابین جو اختلافات ہوئے ہیں، ان کو ذکر نہ کرے نہ ان کی چھان بین کرے اور نہ ہی ان پر بحث کرے، ہمیں تو ان کے بارے میں استغفار کرنے اور ان کے حق میں رحمت کی دعا کرنے‘ ان سے محبت اور ان کی اتباع کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جیسا کہ قرآن مجید‘ احادیث رسول اور ائمہ مسلمین کے اقوال اس پر دال ہیں ۔ ہمیں ان کے مابین مشاجرات کے ذکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مصاحبت اور رشتہ داری کا شرف حاصل ہے ان کے اسی شرف صحبت کی بنا پر اللہ تعالیٰ نے انہیں معاف کر دینے کا اعلان فرمایا ہے اور اپنی کتاب میں اس بات کی ضمانت دی ہے کہ ان میں سے کسی ایک کو قیامت کے دن شرمسار نہیں کروں گا، ان کے اوصاف کا اللہ تعالیٰ نے تورات و انجیل میں تذکرہ کیا ہے اور ان کی بہترین تعریف کی ہے، ان کی توبہ کا اور اپنی رضا وخوشنودی کا ذکر کیا ہے، اگر کوئی کہے کہ میں تو ان مشاجرات کے بارے محض اپنی معلومات میں اضافہ چاہتاہوں تاکہ میں ان حالات
x
صفحہعنوان
5پیش لفظ
11صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں ناگوار بات سننا گوارا نہ تھا
11سبِّ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ممانعت
15صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے درگزر کرنے کا حکم
25حضرت عمر رحمہ اللہ بن عبدالعزیز کا فرمان
26امام شافعی رحمہ اللہ کا فرمان
27امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے ارشادات
31امام معافی رحمہ اللہ بن عمران کا فرمان
32کیا حضرت معاویہ کاتب وحی تھے؟
33امام العوام رحمہ اللہ بن حوشب کا فیصلہ
34امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ کا فرمان
35امام حماد رحمہ اللہ بن اسامہ کا قول
36امام ابن بطہّ کا فرمان
38امام الحسن رحمہ اللہ بن علی البربھاری کے فرمودات
41امام محمد بن الحسین الآجری رحمہ اللہ کا فرمان
42امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ
46امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا موقف
47امام طحاوی رحمہ اللہ کی وضاحت
50امام ابو زرعہ رحمہ اللہ رازی اورامام ابو حاتم رازی رحمہ اللہ کی وضاحت
51امام بخاری رحمہ اللہ اور ان کے 1080شیوخ کا عقیدہ
52امام علی رحمہ اللہ بن مدینی کا عقیدہ
53امام غزالی رحمہ اللہ کی نصیحت
55امام ابن دقیق العید رحمہ اللہ کا عقیدہ
55علامہ قاضی عیاض رحمہ اللہ کی وضاحت
57حضرت شیخ عبدالقادر رحمہ اللہ جیلانی کا فرمان
59امام الحرمین رحمہ اللہ کا فرمان
60امام نووی رحمہ اللہ کا فرمان
62اکثر صحابہ رضی اللہ عنہم قتال سے علیحدہ کیوں رہے ؟
65شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی وضاحت
68امام صابونی رحمہ اللہ کا فرمان
69علامہ ابن حزم رحمہ اللہ کا موقف
72علامہ ابن خلدون رحمہ اللہ کا تبصرہ
73علامہ ابن کثیر رحمہ اللہ کا فرمان
76امام ابن اثیر رحمہ اللہ کی وضاحت
77علامہ ابن ابی العز رحمہ اللہ کا موقف
77حافظ ذہبی رحمہ اللہ کا فرمان
78علامہ سبکی رحمہ اللہ کی وضاحت
80علامہ الآمدی رحمہ اللہ کا فرمان
81حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کا فرمان
83حافظ سخاوی رحمہ اللہ کا فرمان
84علامہ ابن الہمام رحمہ اللہ کا فرمان
85علامہ ابن العربی رحمہ اللہ کا فیصلہ
86علامہ ابن حجر ہیتمی رحمہ اللہ کا بیان
88علامہ شعرانی رحمہ اللہ کا فرمان
89علامہ محب رحمہ اللہ کا فرمان
90علامہ قرطبی رحمہ اللہ کا تبصرہ
93مقتولین کا حکم
98امام ابن قدامہ رحمہ اللہ کا موقف
99امام ابوالحسن رحمہ اللہ الا شعری کا عقیدہ
100حضرت مجدد الف ثانی رحمہ اللہ کی تصریحات
105علامہ تفتا زا نی رحمہ اللہ کا فیصلہ
106علامہ السفارینی رحمہ اللہ کا بیان
109امام الہند شاہ ولی اﷲ رحمۃ اﷲ علیہ کا فیصلہ
110حضرت قاضی ثناء اﷲ پانی پتی رحمۃ اﷲ علیہ کا موقف
111سراج الہند حضرت شاہ عبدالعزیز رحمہ اللہ محدث دہلوی
114علامہ پرھاری رحمہ اللہ کا موقف
116نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ کا بیان
116شیخ الکل حضرت میاں نذیر حسین رحمہ اللہ محدث دہلوی کا فتویٰ
Flag Counter