Maktaba Wahhabi

مشاجرات صحابہ اور سلف کا مؤقف

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ علوم الاثریہ، فیصل آباد

سال شائع: 2002ء

اللہ تعالیٰ کی، اس کے فرشتوں کی اور سب لوگوں کی اس پر لعنت ہو۔‘‘ حضرت بشر رحمہ اللہ حافی فرماتے ہیں کہ امام معافی بن عمران سے پوچھا گیا اورمیں خود یہ بات سن رہا تھا کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ افضل ہیں یا حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ، انہوں نے فرمایا : کان معاویۃ افضل من ستمائۃ مثل عمر بن عبدالعزیز (السنۃ للخلال ص 435) حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ تو حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ جیسے چھ سو بزرگوں سے بھی افضل ہیں ۔ کیا حضرت معاویہ کاتب وحی تھے؟ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے قرابتداری کسی سے مخفی نہیں، وہ رسول اللہ اکے کاتب تھے بلکہ کاتب وحی تھے جیسا کہ امام معافی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے، شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ بھی لکھتے ہیں ’’کان یکتب الوحی فھوممن ائتمنہ النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم علی کتابۃ الوحی‘‘ کہ وہ کاتب وحی تھے اور وہ ان حضرات میں سے تھے جنہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتابت وحی میں امین بنایا تھا (منہاج السنۃ ص 11ج 4) نیز ملاحظہ ہو منہاج ص 214ج 2‘ بلکہ حافظ ابن حزم رحمہ اللہ تو لکھتے ہیں : وکان زید بن ثابت من الزم الناس لذلک ثم تلاہ معاویۃ بعد الفتح فکانا ملازمین للکتابۃ بین یدیہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فی الوحی وغیرذلک، لا عمل لھما غیر ذٰلک۔ (جوامع السیرۃ ص 27) ’’کہ حضرت زید رضی اللہ عنہ بن ثابت سب سے زیادہ کتابت سے متعلق تھے فتح مکہ کے بعد حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ بھی یہ ڈیوٹی سرانجام دیتے تھے، یہ دونوں حضرات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ہمیشہ کتابت وحی وغیرہ کے لئے مستعد رہتے، اس کے علاوہ ان کی اور کوئی ذمہ داری نہ تھی‘‘ علامہ نووی رحمہ اللہ نے بھی لکھا ہے کہ ’’ کان اکثرھم کتابۃ زید بن ثابت و معاویۃ ‘‘ کہ اکثر طور پر لکھنے کا کام حصرت زید رضی اللہ عنہ اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کرتے۔ (تہذیب الاسماء ص 29ج 1)۔ یہی بات علامہ ابن الجوزی رحمہ اللہ نے تلقیح فھوم أھل العصر ص 37 اور المدھش
x
صفحہعنوان
5پیش لفظ
11صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں ناگوار بات سننا گوارا نہ تھا
11سبِّ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ممانعت
15صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے درگزر کرنے کا حکم
25حضرت عمر رحمہ اللہ بن عبدالعزیز کا فرمان
26امام شافعی رحمہ اللہ کا فرمان
27امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے ارشادات
31امام معافی رحمہ اللہ بن عمران کا فرمان
32کیا حضرت معاویہ کاتب وحی تھے؟
33امام العوام رحمہ اللہ بن حوشب کا فیصلہ
34امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ کا فرمان
35امام حماد رحمہ اللہ بن اسامہ کا قول
36امام ابن بطہّ کا فرمان
38امام الحسن رحمہ اللہ بن علی البربھاری کے فرمودات
41امام محمد بن الحسین الآجری رحمہ اللہ کا فرمان
42امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ
46امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا موقف
47امام طحاوی رحمہ اللہ کی وضاحت
50امام ابو زرعہ رحمہ اللہ رازی اورامام ابو حاتم رازی رحمہ اللہ کی وضاحت
51امام بخاری رحمہ اللہ اور ان کے 1080شیوخ کا عقیدہ
52امام علی رحمہ اللہ بن مدینی کا عقیدہ
53امام غزالی رحمہ اللہ کی نصیحت
55امام ابن دقیق العید رحمہ اللہ کا عقیدہ
55علامہ قاضی عیاض رحمہ اللہ کی وضاحت
57حضرت شیخ عبدالقادر رحمہ اللہ جیلانی کا فرمان
59امام الحرمین رحمہ اللہ کا فرمان
60امام نووی رحمہ اللہ کا فرمان
62اکثر صحابہ رضی اللہ عنہم قتال سے علیحدہ کیوں رہے ؟
65شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی وضاحت
68امام صابونی رحمہ اللہ کا فرمان
69علامہ ابن حزم رحمہ اللہ کا موقف
72علامہ ابن خلدون رحمہ اللہ کا تبصرہ
73علامہ ابن کثیر رحمہ اللہ کا فرمان
76امام ابن اثیر رحمہ اللہ کی وضاحت
77علامہ ابن ابی العز رحمہ اللہ کا موقف
77حافظ ذہبی رحمہ اللہ کا فرمان
78علامہ سبکی رحمہ اللہ کی وضاحت
80علامہ الآمدی رحمہ اللہ کا فرمان
81حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کا فرمان
83حافظ سخاوی رحمہ اللہ کا فرمان
84علامہ ابن الہمام رحمہ اللہ کا فرمان
85علامہ ابن العربی رحمہ اللہ کا فیصلہ
86علامہ ابن حجر ہیتمی رحمہ اللہ کا بیان
88علامہ شعرانی رحمہ اللہ کا فرمان
89علامہ محب رحمہ اللہ کا فرمان
90علامہ قرطبی رحمہ اللہ کا تبصرہ
93مقتولین کا حکم
98امام ابن قدامہ رحمہ اللہ کا موقف
99امام ابوالحسن رحمہ اللہ الا شعری کا عقیدہ
100حضرت مجدد الف ثانی رحمہ اللہ کی تصریحات
105علامہ تفتا زا نی رحمہ اللہ کا فیصلہ
106علامہ السفارینی رحمہ اللہ کا بیان
109امام الہند شاہ ولی اﷲ رحمۃ اﷲ علیہ کا فیصلہ
110حضرت قاضی ثناء اﷲ پانی پتی رحمۃ اﷲ علیہ کا موقف
111سراج الہند حضرت شاہ عبدالعزیز رحمہ اللہ محدث دہلوی
114علامہ پرھاری رحمہ اللہ کا موقف
116نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ کا بیان
116شیخ الکل حضرت میاں نذیر حسین رحمہ اللہ محدث دہلوی کا فتویٰ
Flag Counter