امام ابو زرعہ رحمہ اللہ رازی اورامام ابو حاتم رازی رحمہ اللہ کی وضاحت امام ابو محمد عبدالرحمن بن ابی حاتم صاحب ’’الجرح والتعدیل‘‘ ’’کتاب اصول السنۃ واصول الدین ‘‘ میں فرماتے ہیں :کہ میں نے مشہور محدث امام ابو زرعہ عبیداللہ بن عبدالکریم رازی المتوفی 264ھ اور امام ابوحاتم محمد بن ادریس الرازی المتوفی 277ھ سے دریافت کیا کہ تمام بلاد اسلامیہ میں آپ جن علمائے کرام سے ملے ہیں ان کا عقیدہ کیا تھا اور اہل سنت کا اصول میں مسلک کیا ہے؟ ان کے الفاظ ہیں : ’’سألت أبی وأبا زرعۃ رضی اللّٰہ عنھما عن مذاھب أھل السنۃ فی اصول الدین وما أدرکا علیہ العلماء فی جمیع الأمصار وما یعتقدون من ذٰلک۔‘‘ جس کے جواب میں انہوں نے جو کچھ فرمایا اس میں حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں عقیدہ اور اہل السنۃ کا اصول حسب ذیل الفاظ میں بیان فرمایا : ’’وأن العشرۃ الذین سماھم رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وشھدلھم بالجنۃ علی ما شھد بہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وقولہ الحق والترحم علی جمیع أصحاب محمد صلی اللّٰہ وعلی الہ ‘ والکف عما شجر بینھم‘‘ (أصول السنۃ ص 20‘ شرح اصول اعتقاد ص 177ج 1‘ للامام اللالکائی رحمہ اللہ ) ’’وہ دس جن کا نام لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی بشارت دی ہے وہ اسی طرح ہیں جیسا کہ آپ نے ان کے بارے میں شہادت دی ہے اور آپ کا فرمان بالکل حق ہے، اور تمام صحابہ کرام پر رحمت و بخشش کی دعاء کرنا او ران کے مابین ہونے والے مشاجرات سے باز رہنا اہل السنۃ کا اصول و عقیدہ ہے۔‘‘ امام ابن ابی حاتم کا یہ رسالہ شیخ محمد عزیز شمس حفظہ اﷲ کی تحقیق سے چند مزید رسائل کے ضمن میں الدارالسلفیہ ہند سے روائد التراث کے نام سے طبع ہوا ہے، امام لالکائی رحمہ اللہ اس کے چند صفحات بعد مزید نقل فرماتے ہیں کہ انہو ں |