Maktaba Wahhabi

مشاجرات صحابہ اور سلف کا مؤقف

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ علوم الاثریہ، فیصل آباد

سال شائع: 2002ء

’’واقعہ صفین کے بعد لوگ مختلف دھڑوں میں تقسیم ہو گئے ایک جماعت اہل سنت کی تھی، وہ اہل علم ہیں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت رکھتے ہیں اور ان کے درمیان ہونے والے اختلافات سے گریز کرتے ہیں جیسے حضرت سعد‘ عبداللہ بن عمر‘ محمد بن مسلمہ اور ایک امت ہے۔‘‘ اس کے بعد انہوں نے رافضیوں اور ناصبیوں کے نظریات کو بیان کیا ہے۔ جس کی تفصیل کی یہاں ضرورت نہیں، حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ بن حُد یج حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اختلاف رکھتے اور ان کے حق میں نازیبا کلام کرتے، حافظ ذہبی اسی ضمن میں لکھتے ہیں : قدکان بین الطائفتین من أھل الصفین ماھوأبلغ من السب، السیف فإن صح شیء، فسبیلنا الکف والاستغفار للصحابۃ ولانحب ماشجر بینھم ونعوذ باللّٰہ منہ ونتولی أمیر المؤمنین علیاً۔( السیر ج 3ص 39) ’’اہل صفین میں فریقین کے مابین سب سے بڑھ کر سیف و سنان کی نوبت آئی اگر اس کے متعلق کوئی بات صحیح ثابت ہو تو ہمارا راستہ خاموشی اور صحابہ رضی اللہ عنہم کے لئے بخشش طلب کرنا ہے جو ان کے مابین جھگڑا رونما ہوا ہم اسے پسند نہیں کرتے اللہ کی اس سے پناہ لیتے ہیں اور امیر المومنین حضرت علی رضی اللہ عنہ سے محبت کرتے ہیں ۔‘‘ گویا فریقین میں سے کسی نے اگر زبان سے اپنے مدمقابل کو برا کہا تو یہ ان کا باہمی آپس کا معاملہ ہے، ان کے مابین تو زبان سے بڑھ کر سیف وسنان کا معاملہ ہوا۔ مگر ہمیں بہر نوع خاموش رہنا ہے اورسب کے لئے دعائے مغفرت ہی کرنا ہے۔ علامہ سبکی رحمہ اللہ کی وضاحت علامہ تاج الدین عبدالوہاب رحمہ اللہ بن علی السبکی المتوفی 771ھ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی عدالت پر بحث کے دوران مشاجرات صحابہ رضی اللہ عنہم کے بارے میں جو کچھ فرمایا اس کا خلاصہ حسب ذیل ہے: ’’ہم ان کے آپس کے معاملات کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کرتے ہیں اور ہم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ان لوگوں سے براء ت کا اظہار کرتے ہیں جو ان میں طعن وتشنیع کرتے ہیں، ہمارا عقیدہ ہے کہ ان میں طعن کرنے والا گمراہ اور خسران مبین کا مرتکب ہے۔ اس کے علاوہ ہمارا
x
صفحہعنوان
5پیش لفظ
11صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں ناگوار بات سننا گوارا نہ تھا
11سبِّ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ممانعت
15صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے درگزر کرنے کا حکم
25حضرت عمر رحمہ اللہ بن عبدالعزیز کا فرمان
26امام شافعی رحمہ اللہ کا فرمان
27امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے ارشادات
31امام معافی رحمہ اللہ بن عمران کا فرمان
32کیا حضرت معاویہ کاتب وحی تھے؟
33امام العوام رحمہ اللہ بن حوشب کا فیصلہ
34امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ کا فرمان
35امام حماد رحمہ اللہ بن اسامہ کا قول
36امام ابن بطہّ کا فرمان
38امام الحسن رحمہ اللہ بن علی البربھاری کے فرمودات
41امام محمد بن الحسین الآجری رحمہ اللہ کا فرمان
42امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ
46امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا موقف
47امام طحاوی رحمہ اللہ کی وضاحت
50امام ابو زرعہ رحمہ اللہ رازی اورامام ابو حاتم رازی رحمہ اللہ کی وضاحت
51امام بخاری رحمہ اللہ اور ان کے 1080شیوخ کا عقیدہ
52امام علی رحمہ اللہ بن مدینی کا عقیدہ
53امام غزالی رحمہ اللہ کی نصیحت
55امام ابن دقیق العید رحمہ اللہ کا عقیدہ
55علامہ قاضی عیاض رحمہ اللہ کی وضاحت
57حضرت شیخ عبدالقادر رحمہ اللہ جیلانی کا فرمان
59امام الحرمین رحمہ اللہ کا فرمان
60امام نووی رحمہ اللہ کا فرمان
62اکثر صحابہ رضی اللہ عنہم قتال سے علیحدہ کیوں رہے ؟
65شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی وضاحت
68امام صابونی رحمہ اللہ کا فرمان
69علامہ ابن حزم رحمہ اللہ کا موقف
72علامہ ابن خلدون رحمہ اللہ کا تبصرہ
73علامہ ابن کثیر رحمہ اللہ کا فرمان
76امام ابن اثیر رحمہ اللہ کی وضاحت
77علامہ ابن ابی العز رحمہ اللہ کا موقف
77حافظ ذہبی رحمہ اللہ کا فرمان
78علامہ سبکی رحمہ اللہ کی وضاحت
80علامہ الآمدی رحمہ اللہ کا فرمان
81حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کا فرمان
83حافظ سخاوی رحمہ اللہ کا فرمان
84علامہ ابن الہمام رحمہ اللہ کا فرمان
85علامہ ابن العربی رحمہ اللہ کا فیصلہ
86علامہ ابن حجر ہیتمی رحمہ اللہ کا بیان
88علامہ شعرانی رحمہ اللہ کا فرمان
89علامہ محب رحمہ اللہ کا فرمان
90علامہ قرطبی رحمہ اللہ کا تبصرہ
93مقتولین کا حکم
98امام ابن قدامہ رحمہ اللہ کا موقف
99امام ابوالحسن رحمہ اللہ الا شعری کا عقیدہ
100حضرت مجدد الف ثانی رحمہ اللہ کی تصریحات
105علامہ تفتا زا نی رحمہ اللہ کا فیصلہ
106علامہ السفارینی رحمہ اللہ کا بیان
109امام الہند شاہ ولی اﷲ رحمۃ اﷲ علیہ کا فیصلہ
110حضرت قاضی ثناء اﷲ پانی پتی رحمۃ اﷲ علیہ کا موقف
111سراج الہند حضرت شاہ عبدالعزیز رحمہ اللہ محدث دہلوی
114علامہ پرھاری رحمہ اللہ کا موقف
116نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ کا بیان
116شیخ الکل حضرت میاں نذیر حسین رحمہ اللہ محدث دہلوی کا فتویٰ
Flag Counter