Maktaba Wahhabi

مشاجرات صحابہ اور سلف کا مؤقف

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ علوم الاثریہ، فیصل آباد

سال شائع: 2002ء

’’کہ رہی یہ بات کہ جو صحابہ رضی اللہ عنہم باہمی لڑائیوں کے فتنہ میں مبتلا رہے تو ان کایہ اقدام بطور اجتہاد تھا اور اجتہاد پر عمل واجب ہے، اور واجب پر عمل فسق و فجور کا باعث نہیں ۔‘‘ اس لئے ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی عدالت پر کوئی حرف نہیں آتا، علامہ موصوف نے اپنے مخصوص اسلوب میں اور اصول فقہ کی زبان میں اس اشکال کا جو جواب دیا بلا ریب لاجواب ہے، مگر جن طبائع میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں بغض و عناد ہے وہ کسی دلیل سے مطمئن نہیں ہوتے۔ ان کے دل کا روگ حقیقت تسلیم کرنے سے مانع ہے وہ بلاشبہ اسی مرض میں مبتلا ہیں، جس مریض اور مرض کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ’’فی قلوبھم مرض فزادھم اللّٰہ مرضاً۔‘‘ اعاذاللّٰہ منہ۔ علامہ قرطبی رحمہ اللہ کا تبصرہ امام ابوعبداللہ محمد بن احمد الانصاری القرطبی رحمہ اللہ المتوفی 671ھ نے اپنی مشہور تفسیر ’’الجامع لاحکام القرآن‘‘ میں مشاجرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں اہل سنت کے موقف کی جو وضاحت فرمائی اور اس حوالے سے جو تبصرہ سورہ حجرات کی آیت کے تحت انہوں نے کیا وہ قابل مراجعت ہے۔ ہم اختصاراً اسے قارئین کی خدمت میں پیش کئے دیتے ہیں : ’’یہ جائز نہیں کہ کسی بھی صحابی رضی اللہ عنہ کی طرف قطعی اور یقینی طور پر غلطی منسوب کی جائے، اس لئے کہ ان سب حضرات نے اپنے طرز عمل میں اجتہاد سے کام لیا۔ اور ان سب کا مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی تھا۔ سب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ہمارے امام ہیں اور ہمیں حکم ہے کہ ان کے باہمی اختلافات کے بارے میں اپنی زبان کو بند رکھیں اور ہمیشہ ان کا ذکر بہترین طریقے پرکریں کیونکہ شرف صحبت بڑی حرمت کی چیز ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو برا کہنے سے منع فرمایا ہے اور خبر دی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں معاف کر رکھا ہے اور ان سے راضی ہے، اس کے علاوہ متعدد اسانید سے یہ حدیث ثابت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں فرمایا کہ طلحہ رضی اللہ عنہ روئے زمین پر چلنے والے شہید ہیں ۔ لہذا اگر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خلاف حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کا جنگ کے لئے نکلنا گناہ اور نافرمانی تھا تو اس جنگ میں مقتول ہو کر وہ ہرگز
x
صفحہعنوان
5پیش لفظ
11صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں ناگوار بات سننا گوارا نہ تھا
11سبِّ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ممانعت
15صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے درگزر کرنے کا حکم
25حضرت عمر رحمہ اللہ بن عبدالعزیز کا فرمان
26امام شافعی رحمہ اللہ کا فرمان
27امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے ارشادات
31امام معافی رحمہ اللہ بن عمران کا فرمان
32کیا حضرت معاویہ کاتب وحی تھے؟
33امام العوام رحمہ اللہ بن حوشب کا فیصلہ
34امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ کا فرمان
35امام حماد رحمہ اللہ بن اسامہ کا قول
36امام ابن بطہّ کا فرمان
38امام الحسن رحمہ اللہ بن علی البربھاری کے فرمودات
41امام محمد بن الحسین الآجری رحمہ اللہ کا فرمان
42امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ
46امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا موقف
47امام طحاوی رحمہ اللہ کی وضاحت
50امام ابو زرعہ رحمہ اللہ رازی اورامام ابو حاتم رازی رحمہ اللہ کی وضاحت
51امام بخاری رحمہ اللہ اور ان کے 1080شیوخ کا عقیدہ
52امام علی رحمہ اللہ بن مدینی کا عقیدہ
53امام غزالی رحمہ اللہ کی نصیحت
55امام ابن دقیق العید رحمہ اللہ کا عقیدہ
55علامہ قاضی عیاض رحمہ اللہ کی وضاحت
57حضرت شیخ عبدالقادر رحمہ اللہ جیلانی کا فرمان
59امام الحرمین رحمہ اللہ کا فرمان
60امام نووی رحمہ اللہ کا فرمان
62اکثر صحابہ رضی اللہ عنہم قتال سے علیحدہ کیوں رہے ؟
65شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی وضاحت
68امام صابونی رحمہ اللہ کا فرمان
69علامہ ابن حزم رحمہ اللہ کا موقف
72علامہ ابن خلدون رحمہ اللہ کا تبصرہ
73علامہ ابن کثیر رحمہ اللہ کا فرمان
76امام ابن اثیر رحمہ اللہ کی وضاحت
77علامہ ابن ابی العز رحمہ اللہ کا موقف
77حافظ ذہبی رحمہ اللہ کا فرمان
78علامہ سبکی رحمہ اللہ کی وضاحت
80علامہ الآمدی رحمہ اللہ کا فرمان
81حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کا فرمان
83حافظ سخاوی رحمہ اللہ کا فرمان
84علامہ ابن الہمام رحمہ اللہ کا فرمان
85علامہ ابن العربی رحمہ اللہ کا فیصلہ
86علامہ ابن حجر ہیتمی رحمہ اللہ کا بیان
88علامہ شعرانی رحمہ اللہ کا فرمان
89علامہ محب رحمہ اللہ کا فرمان
90علامہ قرطبی رحمہ اللہ کا تبصرہ
93مقتولین کا حکم
98امام ابن قدامہ رحمہ اللہ کا موقف
99امام ابوالحسن رحمہ اللہ الا شعری کا عقیدہ
100حضرت مجدد الف ثانی رحمہ اللہ کی تصریحات
105علامہ تفتا زا نی رحمہ اللہ کا فیصلہ
106علامہ السفارینی رحمہ اللہ کا بیان
109امام الہند شاہ ولی اﷲ رحمۃ اﷲ علیہ کا فیصلہ
110حضرت قاضی ثناء اﷲ پانی پتی رحمۃ اﷲ علیہ کا موقف
111سراج الہند حضرت شاہ عبدالعزیز رحمہ اللہ محدث دہلوی
114علامہ پرھاری رحمہ اللہ کا موقف
116نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ کا بیان
116شیخ الکل حضرت میاں نذیر حسین رحمہ اللہ محدث دہلوی کا فتویٰ
Flag Counter