Maktaba Wahhabi

718 - 779
وانصاف سے ایسے بھردیں گے جیسے وہ ظلم و ستم سے بھری ہوگی۔ ابن سباء کے بارے میں ہے کہ : اس نے حضرت علی سے کہا تھا: تم تم ہو۔ یعنی تم ہی خدا ہو۔ سبائی شیعہ کا عقیدہ ہے کہ مردے اس دنیا میں لوٹ کر آئیں گے۔ السید الحمیری کا نقطہ نگاہ یہ تھا ۔[1] کہ مردے لوٹ کر دنیا میں آئیں گے۔ اس کا شعرہے: اِلٰی یَوْمٍ یَؤُبُ النَّاسُ فِیْہِ اِلٰی دُنْیَاہُمْ قَبْلَ الْحِسَابِ ’’اس دن تک جب کہ لوگ حساب سے پہلے دنیا کی طرف لوٹ آئیں گے۔‘‘[2] بعض شیعہ یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ نے جملہ امور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو تفویض کر دیے تھے۔اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو تخلیق پر قادر کردیا تھا؛ چنانچہ آپ نے دنیا کو پیدا کیا اور اس کا نظام قائم کیا۔اللہ تعالیٰ نے کوئی بھی چیز پیدا نہیں کی۔ اور بہت سارے شیعہ یہی بات حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں کہتے ہیں ۔ شیعہ اس زعم میں مبتلا ہیں کہ: ائمہ شرعی احکام کو منسوخ کر سکتے ہیں ۔اور فرشتے وحی لے کر ان پر نازل ہوتے ہیں ۔ ائمہ سے معجزات کا ظہور ہوتا ہے؛اور ان کی طرف وحی کی جاتی ہے۔[ المقالات 1؍86] بعض شیعہ بادلوں کو سلام کرتے ہیں اور یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ ان میں حضرت علی رضی اللہ عنہ قیام پذیر ہیں ۔اور ان میں سے کچھ ایسے ہی جب حضرت علی رضی اللہ عنہ کا تذکرہ ہوتاہے تو وہ بادلوں پر سلام بھیجنے لگتے ہیں ۔[3] امام اشعری نے اس کے علاوہ کچھ اور باتیں بھی ذکر کی ہیں اس وقت تک نصیریہ اور اسماعیلیہ عالم وجود میں نہیں آئے تھے۔ یہ اس باب کی بعض چیزیں ہیں جن کا بیان ہوا ہے ۔ اس لیے کہ اس وقت میں ابھی نصیریہ اور اسماعیلیہ کا ظہور نہیں ہوا تھا۔ اسماعیلیہ اورنصیریہ دونوں انتہائی غالی شیعہ ہیں ۔اسماعیلیہ نصیریہ سے بڑے ملحد اور کافر ہیں ۔ شیعہ کے عجیب و غریب عقائد: شیعہ نصیریہ کے اشعار ہیں : اَشْہَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا حَیْدَرَۃَ الْاَنْزَعُ الْبَطِیْنُ وَلَا حِجَابَ عَلَیْہِ اِلَّا مُحَمَّدُ الصَّادِقُ الْاَمِیْنُ وَلَا طَرِیْقَ اِلَیْہِ اِلَّا سَلْمَانُ ذُوالْقُوَّۃِ الْمَتِیْن
Flag Counter