Maktaba Wahhabi

65 - 177
’’جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ(طیبہ)تشریف لائے، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انصاری خواتین کو ایک گھر میں جمع فرمایا، پھر ہماری طرف عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو بھیجا۔ وہ دروازے پر کھڑے ہوئے اور ہمیں سلام کہا، تو ہم نے ان کے سلام کا جواب دیا، پھر انہوں نے فرمایا: ’’أَنَا رَسُوْلُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم إِلَیْکُنَّ۔‘‘ ’’میں تمہاری طرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قاصد ہوں۔‘‘ انہوں نے بیان کیا:’’ہم نے کہا: ’’مَرْحَبًا بِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم وَبِرَسُوْلِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم۔‘‘ ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے قاصد کو خوش آمدید۔‘‘ انہوں نے فرمایا: ’’تُبَایِعْنَنِيْ عَلٰی أَنْ لَا تُشْرِکْنَ بِاللّٰہِ شَیْئًا، وَلَا تَزْنِیْنَ، وَلَا تَسْرِقْنَ…۔الآیۃ۔ ’’تم اس بات پر میری بیعت کرتی ہو، کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤ گی، زنا نہ کرو گی، چوری نہ کرو گی… الآیۃ [1] انہوں نے بیان کیا: ’’ہم نے جواب دیا:’’(جی)ہاں۔‘‘ انہوں نے بیان کیا: ’’فَمَدَّ یَدَہُ مِنْ خَارِجِ الْبَیْتِ، وَمَدَدْنَا أَیْدِیْنَا مِنْ دَاخِلَ الْبَیْتِ۔‘‘ ’’انہوں نے گھر کے باہر(ہی)سے اپنے ہاتھ کو اور ہم نے گھر کے اندر
Flag Counter