Maktaba Wahhabi

136 - 177
دِمَائَہُمْ وَاَمْوَالَہُمْ، إِلَّا بِحَقِّہَا، وَحِسَابُہُمْ عَلَی اللّٰہِ۔‘‘[1] ’’اس بات کی اساس یہ ہے، کہ تم گواہی دو، کہ تنہا اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں۔ ان کا کوئی شریک نہیں اور بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان کے بندے اور رسول ہیں۔ اور یقینا اس بات کی بنیاد نماز کا قائم کرنا اور زکوٰۃ کا ادا کرنا ہے۔ اور بلاشبہ اس کی بلند ترین بات اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد ہے۔ مجھے حکم یہی دیا گیا ہے، کہ لوگوں سے لڑائی کروں، یہاں تک کہ وہ نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اور وہ گواہی دیں، کہ تنہا اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں۔ ان کا کوئی شریک نہیں اور یقینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان کے بندے اور رسول ہیں، سو جب وہ یہ کریں گے، تو انہوں نے(اللہ تعالیٰ کی رسی کو)مضبوطی سے تھام لیا اور انہوں نے اپنے خونوں اور مالوں کو بچالیا، مگر ان کے حق کے ساتھ اور ان کا حساب اللہ تعالیٰ پر ہے۔‘‘ اس حدیث سے یہ بات واضح ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے راستے میں چلتے ہوئے معاذ رضی اللہ عنہ کو جنت میں داخل کرنے والے عمل، دین کی اصل، اس کی بنیاد اور
Flag Counter