Maktaba Wahhabi

135 - 177
انہوں نے عرض کیا:’’یَا نَبِيَّ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم ! أَعِدْ لِيْ۔‘‘ ’’اے اللہ تعالیٰ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے لیے(اپنے فرمان کا)اعادہ کیجیے۔‘‘ ’’فَأَعَادَہَا لَہُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ۔ سو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے اپنے ارشاد کو تین بار دہرایا۔‘‘ پھر اللہ تعالیٰ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’إِنْ شِئْتَ حَدَّثْتُکَ یَا مُعَاذُ! بِرَأْسِ ہٰذَا الْأَمْرِ، وَقِوَامِ ہٰذَا الْأَمْرِ، وَذِرْوَۃِ السِّنَامِ۔‘‘ ’’اے معاذ! اگر تم چاہو، تو میں تمہیں اس بات کی اصل، اس بات کی بنیاد، اور(اس کی)بلند ترین بات کی خبر دے دوں ؟‘‘ معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا:’’بَلٰی، بِأَبِيْ وَأُمِّي أَنْتَ یَا نَبِيَّ اللّٰہَ! فَحَدِّثْنِيْ۔‘‘ ’’کیوں نہیں، اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم میرے ماں باپ آپ پر قربان! مجھے بتلائیے۔‘‘ اللہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إِنَّ رَأْسَ ہٰذَا الْأَمْرِ أَنْ تَشْہَدَ أَنْ لَّا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہُ صلي اللّٰهُ عليه وسلم۔ وَإِنَّ قِوَامَ ہٰذَا الْأَمْرِ إِقَامُ الصَّلَاۃِ وَإِیْتَائُ الزَّکَاۃِ، وَإِنَّ ذِرْوَۃَ السَّنَامِ مِنْہُ الْجِہَادُ فِيْ سَبِیْلِ اللّٰہِ۔ إِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتّٰی یُقِیْمُوْا الصَّلَاۃَ وَیُؤْتُوْا الزَّکَاۃَ، وَیَشْہَدُوْا أَنْ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہُ صلي اللّٰهُ عليه وسلم، فَإِذَا فَعَلُوْا ذٰلِکَ فَقَدْ اعْتَصَمُوْا، وَعَصَمُوْا
Flag Counter