Maktaba Wahhabi

133 - 177
’’یَا نَبِيَّ اللّٰہِ! صلي اللّٰهُ عليه وسلم۔ نَعَسَ النَّاسُ، فَتَفَرَّقَتْ بِہِمْ رِکَابُہُمْ، تَرْتَعُ وَتَسِیْرُ۔‘‘ ’’اے اللہ تعالیٰ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! لوگوں کو اونگھ آئی، تو ان کی سواریاں چرتے اور چلتے ہوئے انہیں دور دور لے گئیں۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’وَأَنَا کُنْتُ نَاعِسًا۔‘‘ ’’اور میں بھی اونگھ رہا تھا۔‘‘ جب معاذ رضی اللہ عنہ نے اپنے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بشاشت اور خلوت کو دیکھا، تو عرض کیا: ’’یَارَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم ! ائْذَنْ لِيْ أَسْأَلُکَ عَنْ کَلِمَۃٍ قَدْ أَمْرَضَتْنِيْ، وَأَسْقَمَتْنِيْ، وَأَحْزَنَتْنِيْ۔‘‘ ’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے ایک ایسی بات کے متعلق سوال کرنے کی اجازت دیجیے، جس نے مجھے بیمار، روگی اور غمگین کر رکھا ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’سَلْنِيْ عَمَّ شِئْتَ۔‘‘ ’’جس بارے میں چاہو، سوال کرو۔‘‘ انہوں نے عرض کیا: ’’یَا نَبِيِّ اللّٰہِ! حَدِّثْنِيْ بِعَمَلٍ یُدْخِلُنِيْ الْجَنَّۃَ۔ لَا أَسْئَلُکَ عَنْ شَيْئٍ غَیْرِہِ۔‘‘ ’’اے اللہ تعالیٰ کے نبی۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔! مجھے ایسے عمل کے متعلق بتلائیے(جو)مجھے جنت میں داخل کردے۔ میں آپ سے اس کے علاوہ کسی چیز کے بارے میں سوال نہیں کرتا۔‘‘
Flag Counter