Maktaba Wahhabi

118 - 140
چنانچہ اللہ تعالیٰ ہر پیش آنے والی شے کا خالق ہے‘ اس کے باوجود اللہ نے اپنے بندوں کو اپنے اور اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا حکم دیا ہے اور انہیں نافرمانی سے منع فرمایا ہے۔اللہ تعالیٰ نیک کاروں اور انصاف پسندوں سے محبت کرتا ہے‘ مومنوں اور اعمال صالحہ کرنے والوں سے راضی و خوش ہوتا ہے۔کافروں سے محبت نہیں کرتا ‘ فاسقوں سے خوش نہیں ہوتا‘ نہ فحش و بے حیائی کا حکم دیتا ہے ‘ نہ اپنے بندوں کے لئے کفر پسند کرتا ہے اور نہ ہی ظلم وفساد چاہتا ہے ‘ وہ اللہ عزوجل خوب علم و حکمت والا ہے۔ کسی نے تقدیر کے چاروں مراتب کودرج ذیل ایک شعر میں جمع کیا ہے: عـــلم، کتابۃ مـــــولانا، مشیئتہ وخلـــقہ، وھو إیجـاد وتکــوین علم، ہمارے رب ومولا کی تحریر ‘ اس کی مشیت اور اس کی پیدائش جو ایجاد و تخلیق ہے۔ تقدیروں کے لکھنے پر ایمان میں پانچ تقدیریں داخل ہیں : ۱- تقدیرعام: یعنی وہ تقدیر جو تمام مخلوقات کو شامل ہے‘ چنانچہ اللہ سبحانہ
Flag Counter