Maktaba Wahhabi

95 - 140
یوم آخرت یوم آخرت پر ایمان لانا ‘ ایمان کے چھ ارکان میں سے ایک رکن ہے۔یوم آخرت پر ایمان کا ذکر اجمالی طور پرہو چکا ہے، یہاں مولف رحمہ اللہ اس عظیم دن کے بارے میں بعض تفصیلات کا ذکر کرنا چاہتے ہیں ‘ مولف رحمہ اللہ تعالیٰ نے یہاں جو باتیں ذکر کی ہیں اس کا خلاصہ حسب ذیل ہے: ۱- فتنۂ قبر پر ایمان: اس بات پر ایمان رکھنا واجب ہے کہ مرنے کے بعد لوگ اپنی قبروں میں آزمائش سے دوچار ہوتے ہیں ‘ اور اس آزمائش کو ’’فتنۂ قبر‘‘ کہا جاتا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ لوگ اپنی قبروں میں آزمائے جاتے ہیں ، چنانچہ انسان سے سوال کیا جاتا ہے: ’’من ربک؟ وما دینک؟ ومن نبیک؟ فالمؤمن یقول: ربي اللّٰہ ودیني الإسلام ونبیي محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، والفاجر یقول: ھاہ
Flag Counter