Maktaba Wahhabi

75 - 140
یقینا اللہ عزوجل نے فلاں فلاں مرد وعورت پر تعجب کیا یا ہنسا‘ تو اللہ نے یہ آیت کریمہ نازل فرمائی: ﴿وَيُؤْثِرُونَ عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ﴾ یہ(انصار)اپنی ذات پر انہیں(مہاجرین کو)ترجیح دیتے ہیں گرچہ خود انہیں سخت حاجت ہی کیوں نہ ہو۔ اس صحیح حدیث میں اللہ کے لئے صفت تعجب کا ثبوت ہے‘ یہ اللہ کے فعلی صفات میں سے ہے ‘ چنانچہ اللہ تعالیٰ اپنی مشیت کے مطابق جب اور جس طرح چاہتا ہے اپنی جلال و عظمت کے شایان شان تعجب فرماتا ہے: ﴿لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ ۖ وَهُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ﴾[1] اس(اللہ)کے مثل کوئی چیز نہیں ‘ اور وہ سننے دیکھنے والا ہے۔ 44. قدم۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’لا تزال جھنم یلقی فیھا وھي تقول:﴿ھل من مزید﴾
Flag Counter