Maktaba Wahhabi

29 - 140
اللہ کے اسماء وصفات میں الحاد الحاد کا معنیٰ یہ ہے کہ صفات الٰہی‘اس کے حقائق اور اس کے معانی کی بابت جو حق اور ثابت ہے اس سے اعراض کیا جائے۔چنانچہ الحاد کی کئی شکلیں ہیں ‘ جیسے صفات الٰہی کا بالکلیہ انکار کردینا‘ یا ان کے معانی کا انکار کرنا‘ یا ان میں تحریف کرنا اور باطل تاویلات کے ذریعہ انہیں حق و صواب سے پھیر دینا‘ یا اُن سے بعض نئی اور جدید چیزوں کو موسوم کرنا جیسے وحدۃ الوجود کا عقیدہ رکھنے والوں نے کیا۔خلاصۂ کلام یہ کہ الحاد میں تحریف‘ تعطیل‘ تکییف‘ تمثیل و تشبیہ تمام چیزیں داخل ہیں۔[1]
Flag Counter