Maktaba Wahhabi

23 - 140
صفات الہٰی کی بابت اہل سنت و جماعت کا عقیدہ(اجمالی طور پر) اہل سنت و جماعت اللہ تعالیٰ کے صفات کو ثابت کرتے ہیں ‘ نہ ان کی تعطیل یعنی نفی کرتے ہیں ‘ نہ مثلیت بیان کرتے ہیں ‘ نہ ہی ان میں تحریف کرتے ہیں اور نہ ہی ان کی کیفیت بیان کرتے ہیں ، بلکہ ان کے معنیٰ و مدلول پر ایمان لانے کے ساتھ انہیں بعینہ اسی طرح گزار دیتے ہیں جس طرح نصوص میں وارد ہوئے ہیں۔ ۱- تحریف: تحریف کے لغوی معنیٰ بدل دینے کے ہیں ‘ اور شریعت کی اصطلاح میں اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنیٰ اور صفات عالیہ کے الفاظ یا ان کے معانیٰ کا بدلنا تحریف کہلاتا ہے۔اس کی دو قسمیں ہیں : پہلی قسم: لفظی تحریف: یعنی لفظ میں کمی زیادتی کرنایا اس کی شکل بدل دینا‘ جیسے فرقۂ جہمیہ اور ان کے متبعین نے ’’استویٰ‘‘ کے لفظ میں ’’لام‘‘ کا
Flag Counter