Maktaba Wahhabi

42 - 140
اللہ تعالیٰ ہی روزی رساں ‘ طاقت والا‘ زور آور ہے۔ ’’رزاق‘‘ صیغۂ مبالغہ ہے جس کے معنیٰ ہیں بہت زیادہ اور خوب روزی دینے والا ‘ اور دنیامیں جو بھی روزی ہے اللہ کی جانب سے ہے‘ اور روزی کی دو قسمیں ہیں : ۱- ایک وہ روزی ہے جس کا نفع دنیا و آخرت دونوں میں قائم رہے گا‘ وہ ہے ’’دلوں کی روزی‘‘یعنی علم و ایمان اور رزق حلال۔ ۲- دوسری وہ روزی ہے‘ جونیک و بد لوگوں اور حیوانات وغیرہ سب کے لئے عام ہے۔ اور اللہ قوت کے وصف سے متصف ہے‘ آیت کریمہ سے معلوم ہواکہ اللہ کے ناموں میں سے ایک نام ’’قوی‘‘ ہے جس کا معنیٰ یہ ہے کہ اللہ قوت کی صفت سے متصف ہے۔اور ’’متین‘‘ کے معنیٰ حد درجہ قوت و طاقت والے کے ہیں۔[1] 9. سماعت، 10. بصارت
Flag Counter