Maktaba Wahhabi

37 - 140
صفات الہٰی سے متعلقہ آیات و احادیث مولف(علامہ ابن تیمیہ)رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرقۂ ناجیہ کااجمالی عقیدہ ’’یعنی اللہ‘ اس کے فرشتوں ‘ اس کی کتابوں ‘ اس کے رسولوں ‘ یوم آخرت اور اس کی جانب سے اچھی بُری تقدیر پر ایمان ‘‘ ذکرکرنے کے بعد ان کے عقیدہ کاتفصیلی بیان کا آغاز کیا‘ چنانچہ بیان فرمایا کہ اللہ پر ایمان لانے کا تقاضہ یہ ہے کہ تحریف‘ تعطیل‘ تکییف اور تمثیل کے بغیر اُن چیزوں پر بھی ایمان رکھا جائے جن سے اللہ نے اپنی ذات کو متصف کیا ہے‘ یاجن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کو متصف کیا ہے۔ پھر علامہ رحمہ اللہ نے چند آیات اوراسی طرح چند احادیث ذکر کی ہیں جن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ عزوجل کے شایان شان اللہ کے صفات ثابت فرمائے ہیں۔
Flag Counter