Maktaba Wahhabi

116 - 140
بڑی چیزوں کو لوح محفوظ میں تحریر کر رکھا ہے، ارشاد باری ہے: ﴿مَا أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَابٍ مِّن قَبْلِ أَن نَّبْرَأَهَا ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى اللّٰہِ يَسِيرٌ﴾[1] نہ کوئی مصیبت دنیا میں آتی ہے اور نہ ہی تمہاری اپنی جانوں میں مگر اس سے پہلے کہ ہم اس کو پیدا کریں وہ ایک خاص کتاب میں لکھی ہوئی ہے، اوریہ کام اللہ تعالیٰ کے لئے نہایت آسان ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ فِي إِمَامٍ مُّبِينٍ﴾[2] اور ہم نے ہر چیز کو ایک واضح کتاب میں ضبط کررکھا ہے۔ تیسرا مرتبہ: اللہ عزوجل کی طے شدہ اوراٹل مشیت(چاہت)‘ جسے کوئی ہٹا نہیں سکتا‘نیز اللہ کی وہ عظیم قدرت جسے کوئی چیز عاجز نہیں کرسکتی۔چنانچہ تمام پیش آمدہ امور اللہ عزوجل کی مشیت و قدرت ہی سے وقوع پذیر ہوتے
Flag Counter