Maktaba Wahhabi

48 - 140
اللہ کی ’’محبت‘‘ اُس کی جلال و عظمت کے شایان شان ہے‘ محبت اللہ کی فِعلی صفات میں سے ہے جس کا سبب اللہ کی عبادت میں احسان اور اللہ کے بندوں کیساتھ حسن سلوک کی بابت اللہ کے حکم کی بجا آوری ہے۔اسی طرح ’’مودت‘‘ بھی اللہ کی صفت ہے‘ ارشاد باری ہے: ﴿وَهُوَ الْغَفُورُ الْوَدُودُ﴾[1] وہ اللہ بخشنے والا خالص محبت کرنے والاہے۔ ’’مودت‘‘ کے معنیٰ خالص اور صاف ستھری محبت کے ہیں۔ 15. رحمت، 16. مغفرت۔ ارشاد باری ہے: ﴿رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَّحْمَةً وَعِلْمًا﴾[2] اے ہمارے رب! تیری رحمت اور علم ہر چیز کو محیط ہے۔ نیز ارشاد ہے:
Flag Counter