Maktaba Wahhabi

82 - 140
2. افعال عباد کے باب میں جبریہ اور قدریہ کے مابین اہل سنت کی وسطیت افعال عباد کے باب میں اہل سنت وجماعت جبریہ و قدریہ وغیرہ فرقوں کے مابین وسط ہیں۔چنانچہ جبریہ جو(جہم بن صفوان کے پیروکار)جہمیہ ہیں ‘ کہتے ہیں : کہ بندہ اپنے تمام افعال و حرکات پر مجبور ہے‘ اور بندہ کے تمام افعال ایسے ہی ہیں جیسے کپکپانے والے کی حرکت اور چلنے والی نبضوں اور رگوں کی حرکت(کہ اس میں بندہ کا کوئی اختیار نہیں)‘اور یہ تمام چیزیں اللہ کا فعل ہیں۔ اور قدریہ جو(معبد جہنی کے پیروکار اور ان کے موافقین)معتزلہ ہیں کہتے ہیں : کہ اللہ کی قدرت و مشیت کے بغیر بندہ خود ہی اپنے افعال کا خالق ہے‘ اس طرح انہوں نے اس بات کا انکار کیا کہ اللہ بندوں کے افعال کا خالق ہے‘ نیز یہ بھی کہتے ہیں کہ بندوں کے افعال اللہ کے ارادہ و مشیت سے خارج ہیں۔اللہ نے اہل سنت وجماعت کو ان دونوں فرقوں کے مابین وسط ہونے
Flag Counter