Maktaba Wahhabi

100 - 140
۵- عمل کے دفاتر اور صحائف عمل کا اُڑنا: قیامت کے روز اعمال کے دفاتر کھولے اور پھیلائے جائیں گے، کچھ لوگوں کو اپنا نامۂ اعمال دائیں ہاتھ میں ملے گا‘ انہیں ایسی ابدی سعادت نصیب ہوگی کہ اس کے بعد کبھی بدبختی سے دوچار نہ ہوں گے، ارشاد ہے: ﴿فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَيَقُولُ هَاؤُمُ اقْرَءُوا كِتَابِيَهْ﴿١٩﴾إِنِّي ظَنَنتُ أَنِّي مُلَاقٍ حِسَابِيَهْ﴿٢٠﴾فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ﴿٢١﴾فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ﴿٢٢﴾قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ﴾[1] تو جسے اس کا نامۂ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہنے لگے گا کہ لو میرا نامۂ اعمال پڑھو۔مجھے تو کامل یقین تھا کہ مجھے اپنا حساب ملنا ہے۔سو وہ ایک دل پسند زندگی میں ہوگا۔بلند وبالا جنت میں۔جس کے میوے جھکے پڑے ہوں گے۔ ہم اللہ سے دعا گوں ہیں کہ اپنے فضل ہمیں بھی ان سعادتمندوں میں شامل فرمائے۔
Flag Counter