Maktaba Wahhabi

141 - 140
اہل سنت و جماعت کے وہ اصول جن پر وہ لوگوں کے تمام عقائد و اعمال کو پرکھتے ہیں اہل سنت وجماعت کے تین بنیادی اصول ہیں جن پر وہ لوگوں کے دین سے متعلقہ تمام ظاہری و باطنی اعمال و افعال کو پرکھتے ہیں ‘ وہ اصول یہ ہیں: ۱- اللہ عزوجل کی کتاب ’’قرآن کریم‘‘ جو سب سے عمدہ کلام ہے‘ چنانچہ جو اس کی روشنی میں بولتا ہے سچ بولتا ہے‘ جو اس سے فیصلہ کرتا ہے انصاف کرتا ہے‘ جو اس پر شدت سے قائم رہتا ہے صراط مستقیم کی راہ پاتا ہے‘ اور جو اس سے اعراض کرتا ہے ‘ دنیا و آخرت میں ضلالت و گمراہی اور بد بختی وبدنصیبی اس کا مقدر بن جاتی ہے۔اہل سنت اللہ کے کلام پر دنیا کے کسی بھی شخص کی بات کو مقدم نہیں کرتے۔ ۲- سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم : چنانچہ اہل سنت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح سنتوں پر اللہ کی مخلوق میں سے کسی کی بات کو بھی ترجیح نہیں دیتے۔
Flag Counter