Maktaba Wahhabi

143 - 140
اہل سنت وجماعت کے اخلاق و اوصاف مولف رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس رسالہ کے اختتام پر بعض صفات حمیدہ اور اخلاق کریمانہ کا ذکر کیا ہے جن سے اہل سنت و جماعت متصف ہیں ، چنانچہ اہل سنت و جماعت کی بعض خوبیاں اور اخلاق حسنہ یہ ہیں : بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا‘ اور بھلائی وہ ہے جو شرعاً و عقلاً اچھی اور درست ہو‘ اور برائی وہ ہے جو شرعاً و عقلاً قبیح اور بری ہو، اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿وَلْتَكُن مِّنكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ ۚ وَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ﴾[1] تم میں ایک جماعت ایسی ہونی چاہئے جو خیر کی دعوت دے‘(یعنی)
Flag Counter