Maktaba Wahhabi

38 - 140
مولف رحمہ اللہ اس سے یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ بندۂ مسلم کے لئے اللہ عزوجل کے اسماء حسنیٰ اور صفات عالیہ کی معرفت کا وحی الٰہی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔نیز چونکہ اللہ کے اسماء و صفات توقیفی ہیں ‘ اس لئے جوچیزیں اللہ نے اپنی ذات کے لئے ثابت کی ہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے لئے ثابت کی ہیں ‘ہم اسے ثابت کریں گے‘ اور جن چیزوں کی اللہ نے اپنی ذات سے نفی کی ہے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی ذات سے نفی ہے ‘ ہم بھی اللہ کی ذات سے اس کی نفی کریں گے۔اور یہ چیزیں قرآن کریم اور سنت صحیحہ کی روشنی میں ہوں گی۔ مولف رحمہ اللہ نے جن صفات باری کا ذکر کیا ہے وہ حسب ذیل ہیں : 1. عزت: ارشاد باری ہے: ﴿سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ﴿١٨٠﴾وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ﴿١٨١﴾وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾[1] تمہارا عزت والا رب ان تمام عیوب و نقائص سے پاک ہے جن
Flag Counter