Maktaba Wahhabi

92 - 140
5. صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی بابت روافض ، خوارج اور نواصب کے مابین اہل سنت کی وسطیت ’رافضہ‘(یاروافض)شیعوں کا وہ گروہ ہے جس نے علی اور اہل بیت رضی اللہ عنہم کے بارے میں غلو کیااور جمہور صحابہ کرام جیسے خلفاء ثلاثہ(ابوبکر‘ عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم)سے عداوت و دشمنی قائم کی‘نیز انہیں اور اُن سے محبت رکھنے والوں کو کافر قرار دیا، اسی طرح علی رضی اللہ عنہ سے قتال کرنے والوں کو بھی کافر قرار دیا ‘ اور کہا کہ علی رضی اللہ عنہ امام معصوم ہیں۔ انہیں ’رافضہ‘ اس لئے کہا جاتا ہے کہ جب انہوں نے زید بن علی بن الحسین رضی اللہ عنہم سے کہا کہ وہ شیخین یعنی ابو بکر صدیق و عمر فاروق رضی اللہ عنہما سے براء ت کا اظہار کریں تو انہوں نے کہا:’’ معاذ اللّٰہ!وزیرا جدي‘‘ اللہ کی پناہ یہ دونوں تو میرے دادا کے وزیر ہیں ! تو انہوں نے زید کا(رفض)انکارکردیا ‘اور اسی وجہ سے رافضہ کہلائے۔
Flag Counter