Maktaba Wahhabi

106 - 140
اور چوڑائی ایک ایک ماہ کی مسافت کے برابرہوگی، جو اس سے ایک بار پی لے گا اُسے پھر کبھی پیاس کا احساس نہ ہوگا۔ یہ حوض محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے خاص ہوگا، ہرہر نبی کا اپنا اپنا حوض ہوگا لیکن سب عظیم حوض محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ہوگا۔یہ حوض زمین میں ہوگا اور اس میں جنت کی حوض کوثر سے دو پرنالے گریں گے ، اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا منبرآپ کے حوض پرہے۔ ۸- پل صراط اور اس کے بعد جنت و جہنم کا درمیانی پل: اس بات پر بھی ایمان رکھنا واجب ہے کہ پل صراط حق ہے، یہ ایک پل ہے جو جنت وجہنم کے درمیان جہنم کی پشت پر نصب ہے‘ جس پر سے تمام اولین و آخرین گزریں گے‘ یہ پل تلوار سے زیادہ تیز اور بال سے زیادہ باریک ہے، ہم اللہ سے ثابت قدمی کی دعا کرتے ہیں۔لو گ اس پل پر سے اپنے اپنے اعمال کے مطابق گزریں گے۔چنانچہ کوئی پلک جھپکنے میں اسے پار کردے گا‘ کوئی بجلی کی طرح گزرے گا‘ کوئی ہوا کی مانند‘ کوئی تیز رفتار گھوڑے کی طرح‘ کوئی اونٹ سوار کی طرح‘ کوئی دوڑکر‘ کوئی چل کر‘
Flag Counter