Maktaba Wahhabi

ختم نبوت

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: بیت السلام پرنٹنگ پریس، لاہور

سال شائع: 2018ء

229
یہ استدلال بھی تحریف قرآن ہے، فرمان باری تعالیٰ ہے : ﴿وَلَمَّا جَآئَ ہُمْ کِتَابٌ مِّنْ عِنْدِ اللّٰہِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَہُم﴾ (البقرۃ : 89) ’’جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے ایسی کتاب آگئی، جو ان کی کتب کی تصدیق کرتی ہے۔‘‘ تو کیا آخری کتاب سے مراد بھی مصدق الکتب ہو گا؟ اور اس کے بعد نزول کتب کا سلسلہ جاری سمجھا جائے گا؟ جو لوگ خاتم الانبیا کا معنی مصدق الانبیا بتلا کر نبوت کے جاری ہونے کے قائل ہیں ، قرآن کو وہ بھی آخری مانتے ہیں ۔ ان آیات کا معنی یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے تمام انبیا کی تصدیق کردی، اسی طرح قرآن نے پہلی تمام کتب کی تصدیق کردی ۔ پہلے انبیائے کرام علیہم السلام کی تصدیق کے بعد قرآن کریم نے خبر دی کہ آئندہ کوئی نبی نہیں آئے گا۔ لہٰذا اس آیت کریمہ سے ثابت ہوتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں ۔ 9. فرمان باری تعالیٰ ہے : ﴿ہُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْـأُمِّیِّینَ رَسُولًا مِّنْہُمْ یَتْلُو عَلَیْہِمْ آیَاتِہٖ وَیُزَکِّیہِمْ وَیُعَلِّمُہُمُ الْکِتَابَ وَالْحِکْمَۃَ وَإِنْ کَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُّبِینٍ، وَآخَرِینَ مِنْہُمْ لَمَّا یَلْحَقُوا بِہِمْ﴾ (الجُمُعۃ : 2۔3) ’’وہ اللہ، جس نے امیوں اور ان کے بعد والوں میں ایک رسول کی بعثت فرمائی، رسول ان پر اللہ کی آیات کی تلاوت کرتا ہے، ان کا تزکیہ کرتا ہے اور انہیں علم وحکمت کی تعلیم دیتا ہے، یقینا اس سے پہلے یہ لوگ واضح گمراہی میں تھے۔‘‘
x
صفحہعنوان
2حرف ِخامہ
10عقیدہ ختم نبوت قرآن کی روشنی میں
11قرآن کریم اور ختم نبوت :
22عقیدۂ ختم ِ نبوت احادیث کی روشنی میں
54آثار صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین :
541. سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ :
562. سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ :
573. سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا :
574. سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ :
585. سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ :
586. سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہما :
597. سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ :
608. سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ :
60فہم امت :
601. امام آجری رحمہ اللہ (360ھ) :
602. علامہ حلیمی رحمہ اللہ (۴۰۳ھ) :
613. علامہ ابن حزم رحمہ اللہ (456ھ) :
644. حافظ بیہقی رحمہ اللہ (۴۵۸ھ) :
655. قاضی عیاض رحمہ اللہ (544ھ) :
666. علامہ ابو العباس قرطبی رحمہ اللہ (656ھ)
687. علامہ قرطبی رحمہ اللہ (671ھ) :
698. علامہ بحرق رحمہ اللہ (۹۳۰ھ) :
70اجماع امت :
80وحی منقطع ہو چکی! :
85سچے خواب نبوت کا جزو ہیں
87سچے خواب نبوت کا جزو ہونے کا مفہوم ومعنی :
99ختم نبوت اور قیصر وکسریٰ کی ہلاکت
102امتی نبی
107محل استشہاد :
109ایک اشتباہ :
111خاتم کا معنی
122انتباہ :
123کیا خاتم فضیلت کے معنی میں ہے؟ :
127مسئلہ ایک لفظ کے استثنا کا :
130عاقب کا معنی
137مقفی کا معنی
142آخری اینٹ
147ہرصدی میں مجدد
148مہر نبوت
153عقیدہ ختم نبوت پر وارد اعتراضات کا جائزہ
153سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا نبی ہونا :
165سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان :
165کیا ابراہیم رضی اللہ عنہ کو نبوت ملنا ممکن تھا؟
167نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی مثال :
169ایک شبہ اور اس کا ازالہ :
170آخر الانبیا :
172لَا ہِجْرَۃَ بَعْدَ الْفَتْحِ :
173سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی ہجرت کے ساتھ ختم نبوت کا موازنہ :
176إلاَّ أَنْ یَّکُونَ نَبِيٌّ :
179بعض صوفیا اور فلاسفہ کا مذہب :
181امام ابن حبان رحمہ اللہ اور عقیدۂ ختم نبوت :
187علامہ غزالی رحمہ اللہ اور ختم نبوت :
189ملا علی قاری رحمہ اللہ اور عقیدہ ختم نبوت :
195جھوٹے نبی اور اس کی تصدیق کرنے والے کا حکم؟
219سیدنا علی رضی اللہ عنہ خاتم الاولیا ہیں ؟
223تحریف قرآن اور عقیدہ ختم نبوت
Flag Counter