Maktaba Wahhabi

215 - 230
’’آپ اللہ کے رسول اور خاتم النبیین ہیں ۔‘‘ اور فرمان نبوی : ’’میرے بعد کوئی نبی نہیں ۔‘‘ کی تکذیب کا مرتکب ہے۔‘‘ (کَشف المخدّرات : 2/777) 24. فتاوی عالمگیری میں لکھا ہے : إذَا لَمْ یَعْرِفِ الرَّجُلُ أَنَّ مُحَمَّدًا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ آخِرُ الْـأَنْبِیَائِ عَلَیْہِمْ وَعَلٰی نَبِیِّنَا السَّلَامُ فَلَیْسَ بِمُسْلِمٍ ۔۔۔ وَکَذٰلِکَ لَوْ قَالَ : أَنَا رَسُولُ اللّٰہِ، أَوْ قَالَ بِالْفَارِسِیَّۃِ مِنْ بِیغَمْبَرَمْ یُرِیدُ بِہٖ مِنْ بِیغَامْ مِي بُرَمْ یَکْفُرُ ۔ ’’جو یہ نہیں جانتا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں ، وہ مسلمان نہیں ہے۔ ۔۔۔ اسی طرح اگر وہ کہے کہ میں رسول ہوں یا فارسی میں کہے کہ میں پیغمبر ہوں ، کافر ہے۔‘‘ (فتاویٰ عالمگیری : 2/263) 25. علامہ آلوسی حنفی رحمہ اللہ (1270ھ) لکھتے ہیں : کَوْنُہٗ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَاتَمَ النَّبِیِّینَ مِمَّا نَطَقَ بِہِ الْکِتَابُ وَصَدَعَتْ بِہِ السُّنَّۃُ وَأَجْمَعَتْ عَلَیْہِ الْـأُمَّۃُ، فَیُکَفَّرُ مُدَّعِي خِلَافِہٖ وَیُقْتَلُ إِنْ أَصَرَّ ۔ ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خاتم النبیین ہونا ان عقائد میں سے ہے، جنہیں قرآن نے صراحت کے ساتھ بیان کیا ہے، سنت نے واشگاف کیا ہے اور امت نے اس پر اتفاق کیا ہے، لہٰذا اس کے خلاف دعوی کرنے والا کافر قرار دیا جائے گا اور اگر اس دعوے پر اصرار کرے، تو اسے قتل کر دیا جائے گا۔‘‘ (رُوح المَعاني : 22/32، 39)
Flag Counter