رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَتَشْہَدَانِ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللّٰہِ؟، قَالَا : نَشْہَدُ أَنَّ مُسَیْلِمَۃَ رَسُولُ اللّٰہِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : آمَنْتُ بِاللّٰہِ وَرُسُلِہٖ، لَوْ کُنْتُ قَاتِلًا وَّفْدًا قَتَلْتُکُمَا ۔’’مسیلمہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو آدمی بھیجے، ایک اثال بن حجر تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا : محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کا رسول مانتے ہو؟کہنے لگے : ہم مسیلمہ کو اللہ کا رسول مانتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاتا ہوں ، اگر میں قاصدوں کا قتل روا رکھتا تو، تمہیں قتل کردیتا۔‘‘(مسند أبي یعلی : 5097، وسندہٗ حسنٌ)حافظ ہیثمی رحمہ اللہ نے اس کی سند کو ’’حسن‘‘ کہا ہے۔(مَجمع الزّوائد : 5/314)سیدنا نعیم بن مسعود اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ حِینَ قَرَأَ کِتَابَ مُسَیْلِمَۃَ الْکَذَّابِ، قَالَ لِلرَّسُولَیْنِ : فَمَا تَقُولَانِ أَنْتُمَا؟ قَالَا : نَقُولُ کَمَا قَالَ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : وَاللّٰہِ لَوْلَا أَنَّ الرُّسُلَ لَا تُقْتَلُ لَضَرَبْتُ أَعْنَاقَکُمَا ۔’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مسیلمہ کا خط پڑھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قاصدوں سے پوچھا : آپ کا عقیدہ کیا ہے؟ کہنے لگے : وہی جو خط میں لکھا ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ کی قسم! اگر قاصدوں کو قتل نہ کرنے کا قانون نہ ہوتا، تو میں تمہاری گردنیں اڑا دیتا۔‘‘(مسند الإمام أحمد : 3/487، سنن أبي داود : 2761، وسندہٗ حسنٌ)