’’حافظ نہیں تھا، ۔۔غلطی کرجاتا، تلقین کی جاتی تو رجوع نہیں کرتا تھا۔‘‘(مسند البزّار : 4855)امام ابو عروبہ حرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :کَانَ یَتَّکِلُ عَلٰی حِفْظِہٖ، فَیَغْلِطُ ۔’’اپنے حافظے پر بھروسہ کرتا تھا اور غلطی کھا جاتا تھا۔‘‘(تہذیب التّہذیب لابن حجر : 6/67)امام صالح جزرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :ضَعِیفٌ مَّہِینٌ ۔’’سخت ضعیف ہے۔‘‘(تہذیب التّہذیب لابن حجر : 6/67)اما م جریری رحمہ اللہ کہتے ہیں :غَیْرُہٗ أَوْثَقُ مِنْہُ ۔’’دوسرے اس سے زیادہ ثقہ ہیں ۔‘‘حافظ ابن حجر رحمہ اللہ لکھتے ہیں :ہٰذِہِ الْعِبَارَۃُ، یَقُولُہَا الْجَرِیرِيُّ فِي الَّذِي یَکُونُ شَدِیدَ الضَّعْفِ ۔’’جریری رحمہ اللہ یہ جملہ سخت ضعیف راوی کے بارے استعمال کرتے ہیں ۔‘‘(تہذیب التّہذیب لابن حجر : 6/67)حافظ ابو احمد حاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں :حَدِیثُہٗ لَیْسَ بِالْقَائِمِ ۔’’اس کی حدیث حجت نہیں ہے۔‘‘(تہذیب التّہذیب لابن حجر : 6/67)حافظ جوزجانی رحمہ اللہ کہتے ہیں :