Maktaba Wahhabi

52 - 190
مِثْلَہُمْ بَلٰی وَہُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِیْمُo﴾ (یٰس :۷۹،۸۰،۸۱) ’’اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کہو، ان (بوسیدہ ہڈیوں) کو وہی زندہ کرے گا جس نے پہلے انھیں پیدا کیا، اور وہ تخلیق کا ہر کام جانتا ہے، وہی جس نے تمھارے لیے ہرے بھرے درخت سے آگ پیدا کر دی اورتم اس سے اپنے چولہے روشن کرتے ہو، کیا وہ جس نے آسمان اور زمین کو پیدا کیا، اس پر قادر نہیں ہے کہ ان جسموں کو (دوبارہ )پیدا کر سکے؟کیوں نہیں، جبکہ وہ ماہرپیدا کرنے والا خوب جاننے والا ہے۔‘‘ ﴿وَإِنَّ السَّاعَۃَ لآتِیَۃٌ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِیْلo إِنَّ رَبَّکَ ہُوَ الْخَلاَّقُ الْعَلِیْمُ﴾(الحجر:۸۵،۸۶) ’’اور بے شک قیامت ضرور آنے والی ہے آپ اچھی طرح درگزر کریں، بے شک آپ کا رب سب کو پیدا کرنے والا جاننے والا ہے۔‘‘ ان آیات میں منکر ینِ قیامت کے جواب میں اللہ گ کی صفتِ خالقیت کے ساتھ صفت علیم وخبیر کا ذکر اسی تناظر میں ہے کہ وہ خوب جانتا ہے، اس سے کوئی ذرہ بھی چھپا ہوا نہیں، جب چاہے گا تمام ذرات کو جمع ہونے کا حکم دے گا اور وہ اسی طرح دوبارہ انسان بن جائے گا جس طرح پہلے بنایا گیا تھا۔ انسان کے اس ریکارڈ کے بارے میں محفوظ ہونے کا ذکر بھی جابجا ہوا ہے۔ چنانچہ ایک جگہ ارشاد ہوتا ہے : ﴿وَمَا یُعَمَّرُ مِن مُّعَمَّرٍ وَلَا یُنْقَصُ مِنْ عُمُرِہِ إِلَّا فِیْ کِتَابٍ ﴾ (فاطر:۱۱) ’’نہ کسی عمر والے کو زیادہ عمر ملتی ہے اور نہ ہی کسی کی عمر کم کی جاتی ہے۔ مگر(یہ سب) لوحِ محفوظ میں لکھا ہوا ہے۔‘‘ اسی طرح فرمایا گیا ہے: ﴿ وَمَا مِنْ دَآبَّۃٍ فِی الْأَرْضِ إِلاَّ عَلَی اللّٰہِ رِزْقُہَا وَیَعْلَمُ
Flag Counter