Maktaba Wahhabi

تفسیر سورۂ ق

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارۃ العلوم الاثریہ فیصل آباد

سال شائع: جنوری 2010ء

151
﴿ہَذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِکُلِّ أَوَّابٍ حَفِیْظٍ ﴾(۳۲) ’’یہ ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا،ہر رجوع کرنے والے، حفاظت کرنے والے کے لیے۔‘‘ جنت اہلِ جنت کے قریب لاکرپیش کش کے انداز میں، ان سے کہا جائے گا اس میں داخل ہو جاؤ ،یہ ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا۔ اہلِ دوزخ کے بارے میں تو فرمایا گیا ہے:﴿اَلْقِیَا فِیْ جَہَنَّمَ﴾ان کو جہنم میں پھینک دو۔ ان کے بارے میں توفرمایا گیا: ﴿یَوْمَ یُسْحَبُوْنَ فِیْ النَّارِ عَلَی وُجُوْہِہِمْ ﴾ (القمر:۴۸) ’’جس دن منہ کے بل گھسیٹ کر آگ میں پھینکے جائیں گے۔‘‘ نیز فرمایا: ﴿یُوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلَی نَارِ جَھَنَّمَ دَعَّاً﴾’’ جس دن دھکے دے کر جہنم کی آگ میں گرائے جائیں گے۔‘‘جن کے بارے میں فرمایا جائے گا : اسے پکڑو اور گلے میں طوق ڈالو اور جہنم میں پھینک دو، ستر گز لمبی زنجیروں میں جکڑ کر اسے کھینچو۔‘‘جہنم کی ہولناک سزا میں جائے گا کون؟ انھیں تو گھسیٹ کر اور قیدی بنا کر ہی جہنم میں ڈالا جائے گا۔ مگر جنت کو اہلِ جنت کے قریب کر کے کہا جائے گا کہ اس میں داخل ہو جاؤ،جنت کا پروانہ ملنے کے بعد بے تابی بڑھے گی تو فرمایا جائے گا یہ ہے جنت! اس میں داخل ہو جاؤ، یہ ہے جس کا انبیاء ورسل کے ذریعے سے تمھارے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا۔ جس طرح پہلے جہنمیوں کی چھ بدخصلتوں کا ذکر کیا، اب یہاں متقین اہلِ جنت کی چار صفاتِ حسنہ کا بیان ہے،جن کی بنا پر انھیں پروانۂ جنت ملے گا۔ چنانچہ ان کا پہلا وصف’’اواب‘‘ یعنی بہت رجوع کرنے والا،بیان ہوا ہے ۔یہ لفظ ’’اوب‘‘ سے ہے جس کے معنی لوٹنا ، رجوع کرنا ہیں۔ جو حیوان اور غیر حیوان کے لیے عام ہے،مگریہ لفظ خاص کر حیوان کے ارادتاً لوٹنے پر بولا جاتا ہے۔ اسی سے’’اواب‘‘مبالغہ کا صیغہ ہے یعنی جو معاصی کو چھوڑ کراللہ کی طرف رجوع کرنے والاہو۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ، شعبی رحمہ اللہ اور
x
صفحہعنوان
11عرضِ ناشر
13کلمۂ افتتاحیہ
17﴿قٓ وَالْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ﴾ (ا)
24قرآن کی عظمت
27دنیا کی بقا قرآن سے
28قرآن اللہ نے نازل فرمایا ہے
30قرآن کی نظیر ناممکن ہے
35﴿بَلْ عَجِبُوْآ أَنْ جَآئَ ہُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْہُمْ فَقَالَ الْکَافِرُوْنَ ہَذَا شَیْءٌ عَجِیْبٌ ﴾ (۲)
40یہ انکار استکبار کا نتیجہ تھا
42﴿أَإذَا مِتْنَا وَکُنَّا تُرَاباً ذٰلِکَ رَجْعٌ بَعِیْدٌ﴾ (۳)
50﴿قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنْقُصُ الْاَرْضُ مِنْھُمْ وَعِنْدَنَا کِتَابٌ حَفِیْظٌ ﴾ (۴)
56﴿بَلْ کَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَآئَ ہُمْ فَہُمْ فِیْ أَمْرٍ مَّرِیْجٍ ﴾ (۵)
61﴿أَفَلَمْ یَنْظُرُوْآ إِلَی السَّمَآئِ فَوْقَہُمْ کَیْفَ بَنَیْنَاہَا وَزَیَّنَّاہَا وَمَا لَہَا مِنْ فُرُوْجٍ ﴾ (۶)
65﴿وَالْأَرْضَ مَدَدْنَاہَا وَأَلْقَیْنَا فِیْہَا رَوَاسِیَ وَأَنْبَتْنَا فِیْہَا مِنْ کُلِّ زَوْجٍ بَہِیْجٍo تَبْصِرَۃً وَّذِکْرَیٰ لِکُلِّ عَبْدٍ مُّنِیْبٍo﴾ )۷،۸)
73﴿وَنَزَّلْنَا مِنَ السَّمَآئِ مَآئً مُّبَارَکاً فَأَنْبَتْنَا بِہٖ جَنَّاتٍ وَحَبَّ الْحَصِیْدِo وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَّہَا طَلْعٌ نَّضِیْدٌo رِزْقاً لِّلْعِبَادِ وَأَحْیَیْنَا بِہٖ بَلْدَۃً مَّیْتاً کَذٰلِکَ الْخُرُوْجُ﴾ (۹، ۱۰ ،۱۱)
78﴿کَذَّبَتْ قَبْلَہُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّأَصْحَابُ الرَّسِّ وَثَمُوْدُ o وَعَادٌ وَّفِرْعَوْنُ وَإِخْوَانُ لُوْطٍo وَأَصْحَابُ الْأَیْکَۃِ وَقَوْمُ تُبَّعٍ کُلٌّ کَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِیْدِ ﴾ (۱۲،۱۳،۱۴)
78قومِ نوح
79اصحاب الرس
80قومِ ثمود
80قومِ عاد
81فرعون
82اِخوان لوط
83اصحاب الأیکہ
83قومِ تبع
87﴿أَفَعَیِیْنَا بِالْخَلْقِ الْأَوَّلِ بَلْ ہُمْ فِیْ لَبْسٍ مِّنْ خَلْقٍ جَدِیْدٍ ﴾ (۱۵)
91﴿وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ وَنَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِہٖ نَفْسُہٗ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَیْہِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیْدِ﴾ (۱۶)
96﴿إِذْ یَتَلَقَّی الْمُتَلَقِّیَانِ عَنِ الْیَمِیْنِ وَعَنِ الشِّمَالِ قَعِیْدٌo مَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ إِلَّا لَدَیْہِ رَقِیْبٌ عَتِیْدٌ﴾ (۱۷، ۱۸)
107﴿وَجَآئَ تْ سَکْرَۃُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ذٰلِکَ مَاکُنْتَ مِنْہٗ تَحِیْدُ﴾ (۱۹)
112﴿وَنُفِخَ فِیْ الصُّوْرِ ذٰلِکَ یَوْمُ الْوَعِیْدِ ﴾ (۲۰)
119﴿وَجَآئَ تْ کُلُّ نَفْسٍ مَّعَہَا سَائِقٌ وَشَہِیْدٌ﴾ (۲۱)
121﴿لَقَدْ کُنْتَ فِیْ غَفْلَۃٍ مِّنْ ہٰذَا فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآئَ کَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ﴾ (۲۲)
123ایک اشکال کا جواب
126﴿وَقَالَ قَرِیْنُہٗ ہَذَا مَا لَدَیَّ عَتِیْدٌo أَلْقِیَا فِیْ جَہَنَّمَ کُلَّ کَفَّارٍ عَنِیْدٍo مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ مُّرِیْبٍo﴾ ( ۲۳ ،۲۴ ،۲۵)
131﴿الَّذِیْ جَعَلَ مَعَ اللّٰہِ إِلٰہاً آخَرَ فَأَلْقِیَاہُ فِی الْعَذَابِ الشَّدِیْدِ ﴾ (۲۶)
133﴿قَالَ قَرِیْنُہٗ رَبَّنَا مَآ أَطْغَیْتُہٗ وَلَکِنْ کَانَ فِیْ ضَلَالٍ بَعِیْدٍ o قَالَ لَا تَخْتَصِمُوْا لَدَیَّ وَقَدْ قَدَّمْتُ إِلَیْکُمْ بِّالْوَعِیْدِo مَا یُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَیَّ وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ ﴾ ( ۲۷، ۲۸، ۲۹)
142﴿یَوْمَ نَقُوْلُ لِجَہَنَّمَ ہَلِ امْتَلَأْتِ وَتَقُوْلُ ہَلْ مِنْ مَّزِیْدٍ ﴾ (۳۰)
149﴿وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّۃُ لِلْمُتَّقِیْنَ غَیْرَ بَعِیْدٍ ﴾ (۳۱)
151﴿ہَذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِکُلِّ أَوَّابٍ حَفِیْظٍ ﴾ (۳۲)
154﴿مَنْ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ وَجَآئَ بِقَلْبٍ مُّنِیْبٍ ﴾ (۳۳)
167﴿اُدْخُلُوْہَا بِسَلَامٍ ذٰلِکَ یَوْمُ الْخُلُوْدِ ﴾ (۳۴)
170﴿لَہُمْ مَّا یَشَآؤُنَ فِیْہَا وَلَدَیْنَا مَزِیْدٌ﴾ (۳۵)
173﴿وَکَمْ أَہْلَکْنَا قَبْلَہُمْ مِّنْ قَرْنٍ ہُمْ أَشَدُّ مِنْہُمْ بَطْشاً فَنَقَّبُوْا فِیْ الْبِلَادِ ہَلْ مِنْ مَّحِیْصٍo إِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَذِکْرٰی لِمَنْ کَانَ لَہٗ قَلْبٌ أَوْ أَلْقَی السَّمْعَ وَہُوَ شَہِیْدٌo﴾ ( ۳۶، ۳۷)
178﴿وَلَقَدْ خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَیْنَہُمَا فِیْ سِتَّۃِ أَیَّامٍ وَّمَا مَسَّنَا مِنْ لُّغُوْبٍo فَاصْبِرْ عَلَی مَا یَقُوْلُوْنَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوْبِo وَمِنَ اللَّیْلِ فَسَبِّحْہُ وَأَدْبَارَ السُّجُوْدِo ﴾ (۳۸۔۴۰)
191﴿وَاسْتَمِعْ یَوْمَ یُنَادِ الْمُنَادِ مِنْ مَّکَانٍ قَرِیْبٍo یَوْمَ یَسْمَعُوْنَ الصَّیْحَۃَ بِالْحَقِّ ذٰلِکَ یَوْمُ الْخُرُوْجِo إِنَّا نَحْنُ نُحْیِیْ وَنُمِیْتُ وَإِلَیْنَا الْمَصِیْرُo یَوْمَ تَشَقَّقُ الْأَرْضُ عَنْہُمْ سِرَاعاً ذٰلِکَ حَشْرٌ عَلَیْنَا یَسِیْرٌ ﴾ ( ۴۱۔۴۴)
195﴿نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا یَقُوْلُوْنَ وَمَا أَنْتَ عَلَیْہِمْ بِجَبَّارٍ فَذَکِّرْ بِالْقُرْآنِ مَنْ یَّخَافُ وَعِیْدِ ﴾ ( ۴۵)
Flag Counter