Maktaba Wahhabi

157 - 190
ایک اور مقام پر فرمایا: ﴿وَمَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ وَیَخْشَ اللّٰہَ وَیَتَّقْہِ فَأُولٰئِکَ ہُمُ الْفَآئِزُوْنَ ﴾ ( النور:۵۲) ’’ کامیابی وکامرانی پانے والے وہ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کریں، اللہ سے ڈریں اور اس کی نافرمانی سے بچیں ۔‘‘ سورۃ البینۃ میں ہے: ﴿إِنَّ الَّذِیْنَ آمَنُوْا وَعَمِلُوْا الصّٰلِحٰتِ أُولٰئِکَ ہُمْ خَیْرُ الْبَرِیَّۃِo جَزَآؤُہُمْ عِنْدَ رَبِّہِمْ جَنَّاتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْأَنْہَارُ خٰلِدِیْنَ فِیْہَا أَبَداً رَّضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ وَرَضُوْا عَنْہٗ ذٰلِکَ لِمَنْ خَشِیَ رَبَّہٗo﴾(البینۃ:۷،۸) ’’جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے، وہی بہتر ین مخلوق ہیں، ان کی جزا ان کے رب کے ہاں دائمی جنتیں ہیں ، جن کے نیچے نہریں جاری ہیں، وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے، اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی، یہ سب کچھ اس کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈر گیا ۔‘‘ سورۃ التوبۃ میں ہے: ﴿إِنَّمَا یَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللّٰہِ مَنْ آمَنَ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ وَأَقَامَ الصَّلَاۃَ وَآتَی الزَّکَاۃَ وَلَمْ یَخْشَ إِلاَّ اللّہَ فَعَسیٰ أُولٰئِکَ أَنْ یَّکُونُوْا مِنَ الْمُہْتَدِیْنَ﴾ ’’اللہ کی مسجدیں وہ تعمیر کرتے ہیں جو اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتے ہیں، نماز قائم کرتے اور زکوٰۃ دیتے ہیں، اوراللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے،یہ ایسے لوگ ہیں جو ہدایت یا فتہ ہیں۔‘‘ یہ اور اسی سے متعلق دیگر آیات سے اللہ کی خشیت کی ضرورت واہمیت واضح ہوتی ہے۔
Flag Counter