Maktaba Wahhabi

206 - 315
خریدنا یا بیچنا چاہتاہے۔ یہ انتخاب عالمی منڈیوں سے جڑے ہوئے نیٹ ورک کو دیکھ کر عمل میں آیا ہے ۔ فرض کرلیں کہ اسلامی بنک نے خریدنے کے لیے امریکی ڈالر کاانتخاب کیا۔ 2۔ فرض کرلیں کہ اسلامی بنک برطانیہ میں واقع برٹش بنک سے ڈالر خریدنا چاہتا ہے۔ ڈالر خریدنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ برٹش بنک کو کوئی دوسری فارن کرنسی فروخت کرے۔ فرض کرلیں کہ ڈالر خریدنے کے لیے اسلامی بنک برٹش بنک کو جرمن مارک فروخت کرتا ہے۔ اگر ایک ڈالر تین جرمن مارک کے برابر ہے تو اسلامی بنک برٹش بنک سے ایک کروڑ ڈالرخریدنے کے لیے اسے تین کروڑ جرمن مارک فروخت کرتا ہے۔ 3۔ کرنسی کے انتخاب کے بعد اسلامی بنک برٹش بنک کو اس بنک کے بارے میں مطلع کرتا ہے، جس سے اس کا ہمیشہ لین دین رہتا ہے(مثلاً امریکہ میں واقع بنک آف امریکا) برٹش بنک ایک کروڑ امریکی ڈالر کی رقم بنک آف امریکہ میں اسلامی بنک کے نام جمع کرادے۔ اسی طرح برٹش اسلامی بنک کو اس بنک کانام بتاتا ہے جس سے اس کالین دین ہوناہے(مثلاً جرمنی میں واقع فرنکفرٹ بنک) تاکہ اسلامی بنک تین کروڑ جرمن مارک فرنکفرٹ بنک میں برٹش بنک کے نام سے جمع کردے۔ 4۔ اس کے بعد دونوں بنک ایک دوسرے کے نام سے مذکورہ بینکوں میں مذکورہ رقم جمع کردیتے ہیں اور اس طرح خریدوفروخت کاعمل پورا ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ خریدوفروخت کا یہ عمل کبھی منٹوں میں پورا ہوجاتا ہے اور کبھی چند گھنٹوں میں لیکن زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹوں کے اندر اندر کیونکہ اس کے بعد یہ خریدوفروخت نقد(Cash) نہیں کہلاتا ہے بلکہ ادھار(Credit)کہلاتاہے۔ کرنسیوں کی اس طرح خریدوفروخت کیاشرعاً ناجائز ہے؟
Flag Counter