Maktaba Wahhabi

164 - 315
سے نکل کر اپنی ضروریات کی تکمیل کریں۔ ایسی حالت میں انھیں نقاب کا پابند کر کے مزید مشقتوں اور زحمتوں میں مبتلا کرنا مناسب نہیں ہے۔ اور یہ بات اللہ کی منشا کے بھی خلاف ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس دین میں زخمت و مشقت نہیں رکھی ہے بلکہ حتیٰ الامکان ہمارئے لیے آسانیاں رکھی ہیں۔ اللہ فرماتا ہے: "وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ ۚ " (الحج:78) ’’اور ا س دین میں تمہارے لیے کوئی مشقت نہیں رکھی ہے۔‘‘ دوسری جگہ اللہ فرماتا ہے: "يُرِيدُ اللّٰهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ " (البقرۃ:185) ’’اللہ تمہارے لیے آسانی چاہتا ہے۔ تنگی اور پریشانی نہیں چاہتا ہے۔‘‘ اور حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: "إِنِّي بُعِثْتُ بِالْحَنِيفِيَّةِ السَّمْحَةِ " (مسند احمد) ’’میں ایسے دین کے ساتھ بھیجا گیا ہوں جو عقیدہ میں پاک اور خالص ہے اور معاملات میں نرم ہے۔‘‘ جو لوگ چہرہ پر نقاب کے سختی سے قائل ہیں اور وقتاً فوقتاً ان پردہ دار خواتین پر تنقید کرتے رہتے ہیں جو چہرے پر نقاب نہیں لگاتی ہیں ان سے میری گزارش ہے کہ وہ ان خواتین پر تنقید کے بجائے ایسی مسلم عورتوں کی اصلاح کی جانب دھیان دیں جو سرے سے پردہ ہی نہیں کرتی ہیں اور نت نئے فیشن کر کے بے حجابانہ گھروں سے باہر وقت گزارتی ہیں۔ آخر میں چند باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں۔ (1)چہرہ اور ہاتھ پیر کھلا رکھنا جائز ہے۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ چہرے پر مختلف قسم کے میک اپ کر کے اور ہاتھ پیر ناخنوں کو نیل پالش سے مزین کر کے غیر محرم مردوں کے سامنے جانے کی بھی اجازت ہے اجازت صرف اس
Flag Counter