کوشش بھی کی ہے ،اس لحاظ سے یہ تو ایک احساس مرعوبیت ہے کہ نوآبادیاتی نظام کے چنگل کے اندر جب عالم اسلام آیا ہے اور اس نوآبادیاتی نظام کے چنگل کے اندرآنے کی وجہ سے اور یہ بات بھی اسٹیٹیکس کے اعتبار سے لکھ لینا چاہیے کہ جس زمانے میں ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان پر قبضہ کیا اس زمانے میں برصغیر کی مالی حالت انگلستان کی مالی حالت سے بہتر تھی یہ بات اسٹیٹکلی درج ہونا چاہیے جس زمانے میں سلطنتَ عثمانیہ کو 1924 کے اندر زوال آیاہے ان کی مالی حالت جو تھی یورپ کا مرد بیمار ہونے کے باوجود بھی وہ کسی قرض سے خالی تھی ،برصغیر سے مسلمانوں کی آزادی کا مسئلہ ہو یا روسی ترکستان کا مسئلہ ہویا قلب یورپ کے اندر بوسنیا کا مسئلہ ہو یاارضِ فلسطین کا مسئلہ ہو یا افریقہ کے وہ ممالک جو بحیرہ روم کی پٹی کے ساتھ موجود ہیں اور جو فرانسیسی استعمار اور سامراج کے تحت وہ سستے رہے ہیں ان کی آبادی اور رہائی کا مسئلہ ہو ان سب کا مسئلہ محض سیاسی آزادی نہیں تھا بلکہ ان کا مسئلہ یہ تھا کہ یہ لوگ اپنے نظام عقائد اور اپنے نظام تہذیب اور اپنے نظام معاشرت کے مطابق یہ اپنی طرز زندگی کی تعمیر چاہتے ہیں نتیجہ اس کا یہ ہواکہ اس جدوجہد کو ہمیشہ مفکرین نے اس کی رہنمائی کی عالم اسلام کے کسی خطے کے اندر آپ دیکھ لیجئے آزادی کی جو بھی جدوجہد پیدا ہوئی ہے آزادی کی اس جدوجہد کے پس منظر کے اندر آپ کومفکرین کا بہت بڑا گروہ دکھائی دیگا برصغیر کا آپ حوالہ لے لیجئے علامہ اقبال ہمارے سامنے موجود ہیں اور دور کیوں جائیے اسی شہر کے اندر جس سے کہ آپ کا تعلق ہے،جب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی افتتاحی تقریب ہوئی اس افتتاحی تقریب کےاندر قائد اعظم محمد علی جناح نے جو خطبہ ان کا موجود ہے اس کوپڑھ لیجئے کہ اس ملک پاکستان کی معیشت کی بنیاد کو کن خطوط پر وہ استوار کرنا چاہتے تھے انہوں نے بتایا واضح طور پر کہ اس وقت دنیا جس معاشی چنگل کے اندر پھنسی ہوئی ہے شاید پاکستان کے ماہرین معیشت اپنے اس نظام
|