امام دارقطنی رحمۃ اللہ علیہ اور امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ کا فیصلہ
1۔امام دارقطنی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:( أَبُو الْجَارُودِ ضَعِیْفُ)[1]
اس کی سند میں موجود راوی ابوالجارود ضعیف ہے۔
2۔امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
"تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو الْجَارُودِ: زِيَادُ بْنُ الْمُنْذِرِ وَهُوَ كُوفِىٌّ ضَعِيفٌ كَذَّبَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ الْبَاقُونَ."[2]
ابوالجارود زیاد بن المنذر منفرد ،کوفی اور ضعیف ہے یحییٰ بن معین نے اسے کذّاب اورباقیوں نے اسے ضعیف کہا ہے۔
امام ابوحاتم الرازی رحمۃ اللہ علیہ اورامام شوکانی رحمۃ اللہ علیہ کی رائے درج ذیل حاشیہ میں ملاحظہ فرمائیں۔[3]
|