سات مہلک چیزوں سے بچو
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((اجتنبوا السبعَ الموبقاتِ، قالوا: يا رسولَ اللّٰهِ، وما هنَّ؟ قالَ ((: الشِّرْكُ باللّٰهِ، والسِّحْرُ، وقَتْلُ النَّفْسِ الَّتي حَرَّمَ اللّٰهُ إلَّا بالحَقِّ، وأَكْلُ الرِّبا، وأَكْلُ مالِ اليَتِيمِ، والتَّوَلِّي يَومَ الزَّحْفِ، وقَذْفُ المُحْصَناتِ المُؤْمِناتِ الغافِلاتِ))[1]
’’ لوگو! ہلاک کرنے والی سات چیزوں سے بچو۔ (صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے عرض کیا)اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم وہ سات چیزیں کونسی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
1۔ للہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا
2۔ جادو کرنا
3۔ (کسی کی) ناحق جان لینا جسے اللہ جل جلالہ نے حرام کردیاہو۔
4۔ سود کھانا
5۔ یتیم کا مال کھانا
6۔ کافروں کے ساتھ گھمسان کی لڑائی میں پیٹھ دے کر بھاگ جانا۔
7۔ عزت داربھولی بھالی پاک دامن مومنہ عورتوں پر تہمت لگانا۔“
|