Maktaba Wahhabi

352 - 545
سود کے اس شکنجے سے نکلنے کی کبھی پوزیشن میں نہیں ہوسکتا،یورپ کے اندر سودی نظام کا پورے کا پورا آغاز یورپ بینک آف انگلینڈ کے ساتھ دکھائی دیتا ہے اس سے پہلے ایک دوسرا نظام ہمارے سامنے موجود ہے پورے یورپ کے اندر اور امریکہ کے اندر اس سودی معیشت کے حوالے سے اس فری انٹر پیور کے حوالے سے جو ایک نظام اخلاق ترتیب پایا ہے اس کا نتیجہ آج آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس معیشت کے نتیجے میں اس سودی معیشت کے مفاسد کے نتیجے میں آج یورپ اور امریکہ کا پورا تہذیبی نظام تباہ ہوچکا ہے ان کاخاندانی نظام تباہ ہوچکا ہے بلکہ کلنٹن کو اپنے گذشتہ انتخابات کےموقع پر جو انتخابی پالیسی کے بنیادی نکات نشر کرنا پڑے ان میں سے ایک بنیادی نکتہ یہ بھی تھا کہ امریکہ پھر سے اپنے خاندانی نظام کے احیاء اور اس کی تشہیر کی ضرورت کو محسوس کرے گا یہ نظام معیشت کسی خلا میں نہیں ہوتا یہ صرف بینک کی عمارات کےساتھ وابستہ نہیں ہوتا بلکہ پورے معاشرت کے ساتھ پورے تہذیبی رویوں کے ساتھ پورے ثقافتی شعور کے ساتھ اس کی پیوستگی ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ علامہ اقبال نے یہ بات کہی تھی کہ: یورپ میں بہت روشنی ہے علم وہنر کے حق یہ ہے کہ بے چشمہ حیواں ہے یہ ظلمات بیکاری و میخاری وعریانی وافلاس کیا کم ہے فرنگی مدنیت کی فتوحات ظاہر میں تجارت ہے،حقیقت میں جوا ہے سود ایک کا لاکھوں کےلیے ہے مرگ مفاجات اور کب ڈوبے گا سرمایہ پرستی کا سفینہ دنیا ہے تیری منتظر روز مکافات
Flag Counter