کافروں کے معبودانِ باطلہ کو گالی دینے، اُن پر سب کرنے سے منع فرمایا ہے تاکہ ایسا کرنا جواباً معاذ اللہ،اللہ تعالیٰ پر سب و شتم کا ذریعہ نہ بنے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ِ مبارک ہے: { يَا أَيُّہَا الَّذِينَ آمَنُوْا لَا تَقُوْلُوْا رَاعِنَا وَقُوْلُوا انْظُرْنَا وَاسْمَعُوْا وَلِلْکَافِرِيْنَ عَذَابٌ أَلِيْمٌ} [البقرۃ: 104] ترجمہ:’’ اے ایمان والو تم (نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو) ' راعنا ' نہ کہا کرو، بلکہ ' انظرنا ' کہو یعنی ہماری طرف دیکھئے اور سنتے رہا کرو اور کافروں کے لئے دردناک عذاب ہے‘‘۔ آیتِ مذکورہ میں نبی مکرّم صلی اللہ علیہ وسلم کو’’راعنِا‘‘کہہ کر مخاطب کرنے سے منع کیا گیا ہے جبکہ ’’راعنِا ‘‘ کا معنی فی ذاتہ غلط نہیں ہے ، (راعنِا کامعنی ہے کہ: ہماری طرف متوجہ ہوئیے)لیکن چونکہ یہودی جب اللہ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرتے تو اپنی زبانوں کو ٹیرھا کرکے’’راعِینا‘‘ (’’یا‘‘ کے اضافہ) کے ساتھ مخاطب کرتے جس کا معنیٰ ہے : ہمارے چرواھے۔ اور اس طرح بول کر وہ اپنے زعم میں نبی مکرّم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ استہزاء کرتے والعیاذ باللہ ۔ لہٰذا اللہ تعالیٰ نے نبی مکرّم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ایسے لفظ استعمال کرنے سے ہی روک دیا جوآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اہانت و گستاخی کا سبب بنیں،اگرچہ وہ لفظ فی نفسہ ٹھیک ہی کیوں نہ ہو۔ اس مسئلہ میں اہلِ علم ایک اہم مثال ذکرتے ہیں کہ: رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منافقین کو محض اس لئے قتل نہیں کیا کہ کہیں لوگ یہ نہ کہنے لگیں کہ محمّد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہی ساتھیوں کو قتل کرتے ہیں ، اور نئے اسلام میں داخل ہونے والے مسلمان شبہات و غلط فہمی میں مبتلا نہ ہوجائیں ، یعنی منافقین کا قتل کہیں سیدنا محمّد صلی اللہ علیہ وسلم پر طعن و تشنیع اور مسلمانوں کے شبہات میں مبتلا ہونے اور اُن کے باہمی اختلاف و انتشار کا سبب نہ بنے اور ان کی وحدت پارہ پارہ نہ ہوجائےاس لئے ایسا نہیں کیا گیا۔ |
Book Name | جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت |
Writer | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publisher | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 538 |
Introduction | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی سے جاری ہونیوالا سہہ ماہی البیان کا شمار جماعت مؤقر اور تحقیقی رسالوں میں ہوتا ہے ۔ زیر تبصرہ سہہ ماہی البیان کی خصوصی اشاعت اپنے اندر معیشت سے متعلقہ اہم عناوین پر مشتمل جماعت کے محقق اور جید علماء کے مضامین کو سموئے ہوئے ہے بالخصوص کچھ دہائیوں سے شروع ہونے والی نام نہاد اسلامی بینکار ی اور اس کی پروڈکٹز مضاربہ ، مرابحہ ، مشارکہ اور اجارہ کے حوالے سے تفصیلی طور پر حقیقت کو بیان کیا گیا اور ثابت کیا گیا کہ یہ قطعا اسلامی نہیں بلکہ سودی بینکاری ہی ہے۔ اس کے علاوہ معیشت سے متعلقہ دیگر موجوعات مثلا زراعت ، کرنسی ،اسٹاک ایکسچینج ،ایڈورٹائزمنٹ اور ان جیسے دیگر اہم ترین موضوعات پر مختلف اہل علم کے قیمتی مقالات شامل ہیں۔ |